36. پھر جب اس نے لڑکی جنی تو عرض کرنے - TopicsExpress



          

36. پھر جب اس نے لڑکی جنی تو عرض کرنے لگی: مولا! میں نے تو یہ لڑکی جنی ہے، حالانکہ جو کچھ اس نے جنا تھا اﷲ اسے خوب جانتا تھا، (وہ بولی:) اور لڑکا (جو میں نے مانگا تھا) ہرگز اس لڑکی جیسا نہیں (ہو سکتا) تھا (جو اﷲ نے عطا کی ہے)، اور میں نے اس کا نام ہی مریم (عبادت گزار) رکھ دیا ہے اور بیشک میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود (کے شر) سے تیری پناہ میں دیتی ہوںo 36. So when she delivered a baby girl, she submitted: ‘Lord, I have given birth but to a female child.’ But Allah knew best what she had given birth to. (She said:) ‘And the boy (that I prayed for) could never (be) like the girl (that Allah has blessed me with); and I have named her Maryam (Mary, the worshipper); and, surely, I commit her and her children to Your protection against (the mischief of) Satan, the outcast.’ 37. سو اس کے رب نے اس (مریم) کو اچھی قبولیت کے ساتھ قبول فرما لیا اور اسے اچھی پرورش کے ساتھ پروان چڑھایا اور اس کی نگہبانی زکریا (علیہ السلام) کے سپرد کر دی، جب بھی زکریا (علیہ السلام) اس کے پاس عبادت گاہ میں داخل ہوتے تو وہ اس کے پاس (نئی سے نئی) کھانے کی چیزیں موجود پاتے، انہوں نے پوچھا: اے مریم! یہ چیزیں تمہارے لئے کہاں سے آتی ہیں؟ اس نے کہا: یہ (رزق) اﷲ کے پاس سے آتا ہے، بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہےo 37. So, her Lord graciously accepted her (Maryam [Mary]) with excellent acceptance and brought her up immaculately and entrusted her guardianship to Zakariyya (Zacharias). Every time Zakariyya (Zacharias) entered her chamber of worship, he found with her (novel and uncommon) food items. He inquired: ‘O Maryam, wherefrom have these things come for you?’ She replied: ‘This (sustenance) comes from Allah. Verily, Allah provides sustenance without measure to whom He wills.’ 38. اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، عرض کیا: میرے مولا! مجھے اپنی جناب سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بیشک تو ہی دعا کا سننے والا ہےo 38. At the same place, Zakariyya (Zacharias) supplicated his Lord. He submitted: ‘O my Lord, bless me, out of Your Grace, with a virtuous and pure offspring. Surely, You alone hear the supplication.’
Posted on: Sat, 26 Oct 2013 03:37:13 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015