زندگی بھی بس اک ڈائری کی مانند ہے،جس - TopicsExpress



          

زندگی بھی بس اک ڈائری کی مانند ہے،جس کے ہر صفحے پر دن، تاریخ، ماہ و سال چسپاں ہیں ۔۔ صفحہ ایک سے آخر تک زندگی اس پر بے شمار تحریریں لکھتی ہے۔۔اس تحریر کی نوعیت ہر زندگی کے مزاج پر منحصر ہے۔۔ جب یہ خوش ہوتی ہے تو دھنک کے ساتوں رنگ ڈائری میں سجاتی ہے اور جب ناخوش ہوتی ہے تو ماتمی سیاہ رنگ سے صفحوں کو کالا کر ڈالتی ہے۔ ہم اگر شروع سے آخر تک اسے پڑھتے جائیں تو پتہ چلے گا کہ تاریخ کے ساتھ ساتھ تحریروں میں پختہ سو چ اور تجربہ دکھائی دیتا ہے۔۔لیکن افسوس جونہی ہم ان تجربوں سے فیض یاب ہونے لگتے ہیں، ڈائری کے صفحات ختم ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
Posted on: Sat, 27 Jul 2013 04:17:55 +0000

Trending Topics



!!!!!! 1) move your desk
"The wife is a very good person manje mwamuna wake iye ni njoka".

Recently Viewed Topics




© 2015