'کائنات' اور "کہے فقیر" سکونِ قلب اور - TopicsExpress



          

'کائنات' اور "کہے فقیر" سکونِ قلب اور اللہ کی تلاش نے مجھ بھٹکے ہوئے کو "کہے فقیر" تک پہنچا دیا اور یہاں سے حضرت سید سرفراز شاہ صاحب سے روحانی تعلق قائم ہو گیا اور پھر میں اس سفر سے فیض یاب ہوتا چلا گیا. اس سفر نے مجھے بہت سے اولیاء اللہ کے در پر حاضری کا شرف بخشا. انہی اولیاء اللہ نے میری تشنگی اور علم کی پیاس کو دیکھتے ہوے مجھے "کائنات" سے متعارف کروا دیا. کائنات نے مجھے کیا کیا عطا کیا اور کیا کیا عطا کر رہی ہے وہ میں یہاں بیان نہیں کر سکتا. کتاب "کائنات" لکھی نہیں لکھوائی گئی ہے حتیٰ کہ الفاظ بھی مصنف کے اپنے نہیں ہیں. یہ روحانی معاملات ہیں جس میں ہر کام حکم کے ذریعے کروایا جاتا ہے جیسا کہ یہ پوسٹ بھی جو اس پیج پر میں اپنی مرضی سے نہیں کر رہا. تو جو لوگ روحانیت کے طالب ہیں خصوصا ً جو قبلہ سرفراز شاہ صاحب سے تعلق رکھتے ہیں ان کےلیے "کائنات" کے راز جاننا انتہائی ضروری ہے. کس پر کیا کیا راز افشا کئے جاتے ہیں کیا کیا سفر طے کراے جاتے ہیں یہ تو بس اس ربِ کائنات کا فضل ہے اور ذریعہ اولیاء کرام ہیں. میرا سفر تو قبلہ سرفراز شاہ کے مرہونِ منت ہے. کتاب "کائنات" مارکیٹ میں دستیاب نہیں کہ یہ ہر ایک کے لئے نہیں. جن لوگوں کے لئے ہے وہ مجھ سے میسج کے ذریعے طلب کر سکتے ہیں. دعاوں میں یاد رکھئے گا. والسلام
Posted on: Wed, 04 Sep 2013 08:44:14 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015