100 روپے کا بیلنس ڈلوانے پر 79 روپے - TopicsExpress



          

100 روپے کا بیلنس ڈلوانے پر 79 روپے بیلنس آگیا، ’’مُبارک ہو، مُبارک ہو‘‘ لوگ خوش ہیں کہ دو کی بجائے صرف ایک جوتا ہی پڑا ہے۔ بس ان کو یہ نہیں معلوم کہ ابھی مزید 19.5 فیصد ہر کال، پیکج پر ٹیکس کی کٹوتی بھی ہوگی۔ اس عوام کو اگر 100 پر 100 پورا دے دو اور کال پر 35 روپے کاٹ لو تو یہ خوش ہو جائے گی۔۔۔ مُجھے آج WARID موبائل کنیکشن کے شروع کا وقت یاد آگیا جب Ufone, Jazz وغیرہ میں بیلنس ڈلوانے پر 9 روپے کٹوتی ہوتی اور WARID پر پورے 100 روپے آتے تھے۔ اور یہ دیکھ کر سادہ لوح لوگ خوشی سے جھوم اٹھتے کہ ہمارا ٹیکس نہیں کٹتا، پورے پیسے ملتے ہیں۔ بس ان کی معصومیت یہ جاننے سے قاصر تھی کہ وہ ہر کال پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ خیر، اب لوگوں کو کون سمجھائے۔۔۔ پُرانا ٹائم، نیا ٹائم میں فرق نہ کرسکنے والوں کو اکاؤنٹنگ سمجھانا واقعی نہایت مشکل ہے۔ PH
Posted on: Tue, 02 Jul 2013 05:40:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015