60کلومیٹر__________________!!!! جابر حسین ایک - TopicsExpress



          

60کلومیٹر__________________!!!! جابر حسین ایک ریلوے گارڈ تھے ، انکی ملازمت کی مدت پوری ہو چکی تھی ، ١٧ جولائی ١٩٨١ کو وہ اندور - بلاسپور ایکسپریس لیکر روانہ ہوۓ ، یہ گارڈ کی حیثیت سے انکا آخری سفر تھا کیونکہ اگلے دن ١٨ جولائی سے وہ ریٹائر ہونے والے تھے ، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا پورا نقشہ بنا رکھا تھا ، انکا خیال تھا کہ اب وہ اپنے اس نقشہ کو زیر عمل لانے کے کنارے پر پنھنچ چکے ہیں _ ریلوے گارڈ کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی کے آخری سفر پر روانہ ہوتے ہوۓ انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا دوستو کل سے میری دوسری زندگی شروع ہوگی - یہ سفر جابر حسین کے لئے واقعی آخری سفر تھا اور اسکے بعد ہی انکی دوسری زندگی شروع ہو گئی ، مگر اس معنوں میں نہیں جس میں کہ انہوں نے سمجھا تھا بلکہ کسی اور معنوں میں ، انکی ایکسپریس ٹرین اپنی منزل سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر تھی کہ پیچھے سے آنے والی ایک مال گاڑی انکی ٹرین سے ٹکرا گئی - گارڈ کا ڈبہ چکنا چور ہو گیا- جابر حسین موقع پر ہی ہلاک ہو گیے، ایک ریلوے آفیسر نے اس حادثہ پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا Sixty Kilometers more , and it would have been the end of his official journey جابر حسین نے 60 کلومیٹر اور طے کر لیا ہوتا تو ریلوے ملازم کی حیثیت سے انکا سفر پورا ہو جاتا (انڈین ایکسپریس - ١٨ جولائی ) - یہی اس دنیا میں ہر آدمی کا حال ہے ، ہر آدمی اپنی زندگی کو لمبی تصور کیا ہوۓ ہے ، وہ سمجھتا ہے کہ اسکا سفر 60 کلومیٹر کا بعد پورا ہوگا ، مگر موت کا فرشتہ اسکو 60 کلومیٹر سے پہلے ہی پکڑ لیتا ہے ، ہر آدمی موجودہ دنیا میں اپنی کل کی تعمیر کا ایک نقشہ لئے ہوے ہے ، مگر اچانک موت اسے آکر بتاتی ہے کہ اسکی کل اس دنیا میں شروع نہیں ہوتی جہاں ١٧ جولائی کے بعد ١٨ اور ١٩ جولائی کی تاریخیں آتی ہیں بلکہ اسکی کل اس ابدی دنیا میں شروع ہوتی ہے جہاں دنیا کے کلینڈر لپیٹ کر رکھ دے جاتے ہیں - آدمی جہاں اپنے سفر کو ختم سمجھ رہا ہے وہیں سے اسکے حقیقی سفر کا آغاز ہو جاتا ہے __
Posted on: Wed, 23 Oct 2013 07:13:49 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015