English followed by Urdu نماز تراویح کی - TopicsExpress



          

English followed by Urdu نماز تراویح کی رکعات یں نے اس سے قبل بھی یہ سوال کیا تھا اب پھرمیری گزارش ہے کہ ایسا جواب دیں جس سے مجھے کوئي فائدہ ہو پہلا جواب کچھ اچھا نہیں تھا ۔ سوال یہ ہے کہ آیا تروایح گیارہ رکعات ہیں یا بیس ؟ کیونکہ سنت تو گیارہ رکعت ہی ہیں ، اورعلامہ البانی رحمہ اللہ تعالی بھی اپنی کتاب " القیام والتراویح " میں اسے گیارہ رکعت ہی قرار دیتے ہیں ۔ کچھ لوگ تو ان مساجد میں نماز تراویح ادا کرنے جاتے ہیں جہاں گیارہ رکعت ادا کی جاتی ہیں ، اورکچھ ان مساجد میں جاتے ہیں جہاں بیس رکعت ادا کی جاتی ہیں ، یہاں امریکہ میں یہ مسئلہ حساس بن چکا ہے کیونکہ گیارہ رکعت ادا کرنے والے بیس رکعت والوں کو ملامت کرتے ہیں ، اوراس کےبرعکس بیس رکعت پڑھنےوالے دوسروں کو ملامت کرتے ہیں اورفتنہ کی صورت بن چکی ہے ، اورپھر یہ بھی ہے کہ مسجد حرام میں بھی بیس رکعت ادا کی جاتی ہیں ۔ مسجد حرام اورمسجد نبوی میں نماز سنت کے خلاف کیوں ادا کی جاتی ہے ؟ مسجد حرام اورمسجدنبوی میں بیس رکعت کیوں ادا کی جاتی ہیں ؟ الحمد للہ ہمارے خیال میں مسلمان کو اجتھادی مسائل میں اس طرح کا معاملہ نہيں کرنا چاہیے کہ وہ اہل علم کے مابین اجتھادی مسائل کو ایک حساس مسئلہ بنا کراسے آپس میں تفرقہ اورمسلمانوں کے مابین فتنہ کا باعث بناتا پھرے ۔ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی دس رکعت ادا کرنے کےبعد بیٹھ کروترکا انتظار کرنے اورامام کے ساتھ نماز تراویح مکمل نہ والے شخص کے بارہ میں کہتے ہیں کہ : ہمیں بہت ہی افسوس ہوتا ہے کہ امت مسلمہ میں لوگ ایسے مسائل میں اختلاف کرنے لگے ہیں جن میں اختلاف جائز ہے ، بلکہ اس اختلاف کو وہ دلوں میں نفرت اوراختلاف کا سبب بنانے لگے ہیں ، حالانکہ امت میں اختلاف تو صحابہ کرام کے دور سے موجود ہے لیکن اس کے باوجود ان کے دلوں میں اختلاف پیدا نہیں ہوا بلکہ ان سب کے دل متفق تھے ۔ اس لیے خاص کرنوجوانوں اورہرملتزم شخص پر واجب ہے کہ وہ یکمشت ہوں اورسب ایک دوسرے کی مدد کریں کیونکہ ان کے دشمن بہت زيادہ ہیں جوان کے خلاف تدبیروں میں مصروف ہیں ۔ دیکھیں : الشرح الممتع ( 4 / 225 ) ۔ اس مسئلہ میں دونوں گروہ ہی غلو کا شکار ہیں ، پہلے گروہ نے گیارہ رکعت سے زيادہ ادا کرنے کومنکر اوربدعت قرار دیا ہے اوردوسرا گروہ صرف گیارہ رکعت ادا کرنے والوں کو اجماع کا مخالف قرار دیتے ہیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ شيخ الافاضل ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی اس کی کیا توجیہ کرتے ہیں : ان کا کہنا ہے کہ : ہم کہیں گے گہ : ہمیں افراط وتفریط اورغلو زيب نہيں دیتا ، کیونکہ بعض لوگ تراویح کی تعداد میں سنت پر التزام کرنے میں غلو سے کام لیتے اورکہتےہیں : سنت میں موجود عدد سے زيادہ پڑھنی جائز نہيں ، اوروہ گیارہ رکعت سے زيادہ ادا کرنے والوں کوگنہگار اورنافرمان قرار دیتے اور ان کی سخت مخالفت کرتے ہیں ۔ بلاشک وشبہ یہ غلط ہے ، اسے گنہگار اورنافرمان کیسے قرار دیا جاسکتا ہے حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز کے بارہ میں سوال کيا گيا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( دو دو ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں پر تعداد کی تحدید نہیں کی ، اوریہ معلوم ہونا چاہیے کہ جس شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھااسے تعداد کا علم نہیں تھا ، کیونکہ جسے نماز کی کیفیت کا ہی علم نہ ہواس کاعدد سے جاہل ہونا زيادہ اولی ہے ، اورپھر وہ شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں سے بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کہیں کہ اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ہونے والے ہرکام کا علم ہو ۔ لھذا جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تعداد کی تحدید کیے بغیر نماز کی کیفیت بیان کی ہے تو اس سے یہ معلوم ہوا کہ اس معاملہ میں وسعت ہے ، اورانسان کے لیے جائزہے کہ وہ سو رکعت پڑھنے کے بعد وتر ادا کرے ۔ اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ : ( نمازاس طرح ادا کرو جس طرح مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ) ۔ یہ حدیث عموم پر محمول نہيں حتی کہ ان کے ہاں بھی یہ عموم پر نہیں ہے ، اسی لیے وہ بھی انسان پر یہ واجب قرار نہیں دیتے کہ وہ کبھی پانچ اورکبھی سات اورکبھی نو وتر ادا کریں ، اگر ہم اس حدیث کے عموم کو لیں تو ہم یہ کہيں گے کہ : کبھی پانچ کبھی سات اور کبھی نو وتر ادا کرنے واجب ہیں ، لیکن ایسا نہیں بلکہ اس حدیث " نماز اس طرح ادا کرو جس طرح مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے" کا معنی اورمراد یہ ہے کہ نماز کی کیفیت وہی رکھو لیکن تعداد کے بارہ میں نہیں لیکن جہاں پر تعداد کی تحدید بالنص موجود ہو ۔ بہر حال انسان کو چاہیے کہ وہ کسی وسعت والے معاملے میں لوگوں پر تشدد سے کام نہ لے ، حتی کہ ہم نے اس مسئلہ میں تشدد کرنے والے بھائیوں کو دیکھا ہے کہ وہ گیارہ رکعت سے زيادہ آئمہ کو بدعتی قرار دیتے اورمسجد نے نکل جاتے ہیں جس کے باعث وہ اس اجر سے محروم ہوجاتے ہیں جس کے بارہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ : ( جو بھی امام کے ساتھ اس کے جانے تک قیام کرے اسے رات بھر قیام کا اجروثواب حاصل ہوتا ہے ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 806 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح سنن ترمذی ( 646 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔ کچھ لوگ دس رکعت ادا کرنے کے بعد بیٹھ جاتے ہیں جس کی بنا پر صفوں میں خلا پیدا ہوتا اورصفیں ٹوٹ جاتی ہیں ، اوربعض اوقات تو یہ لوگ باتیں بھی کرتے ہیں جس کی بنا پر نمازی تنگ ہوتے ہیں ۔ ہمیں اس میں شک نہيں کہ ہمارے یہ بھائي خیر اوربھلائي ہی چاہتے ہيں اوروہ مجتھد ہیں لیکن ہر مجتھد کا اجتھاد صحیح ہی نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات وہ اجتھاد میں غلطی بھی کربیٹھتا ہے ۔ اوردوسرا گروہ : سنت کا التزام کرنے والوں کے برعکس یہ گروہ گیارہ رکعت ادا کرنے والوں کوغلط قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اجماع کی مخالفت کررہے ہیں ، اوردلیل میں یہ آیت پیش کرتے ہيں : اللہ تعالی کا فرمان ہے : { جوشخص باوجود راہ ہدایت کے واضح ہوجانے کے بھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے اورتمام مومنوں کی راہ چھوڑکر چلے ، ہم اسے ادھر ہی متوجہ کردیں گے جدھر وہ خود متوجہ ہوا اوردوزخ میں ڈال دیں گے ، وہ پہنچنے کی بہت ہی بری جگہ ہے } النساء ( 115 ) آپ سے پہلے جتنے بھی تھے انہيں تئيس رکعت کے علاوہ کسی کا علم نہیں تھا ، اوروہ انہیں بہت زیادہ منکر قرار دیتے ہیں ، لھذا یہ گروہ بھی خطاء اورغلطی پر ہے ۔ دیکھیں الشرح الممتع ( 4 / 73 - 75 ) ۔ نماز تراویح میں آٹھ رکعت سے زيادہ کے عدم جواز کے قائلین کے پاس مندرجہ ذيل حدیث دلیل ہے : ابوسلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں میں نے عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ کی رمضان میں نماز کیسی تھی ؟ توعائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کہنے لگيں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اورغیررمضان میں گیارہ رکعت سے زيادہ ادا نہيں کرتے تھے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم چاررکعت ادا کرتے تھے آپ ان کی طول اورحسن کےبارہ میں کچھ نہ پوچھیں ، پھر چار رکعت ادا کرتے آپ ان کے حسن اورطول کے متعلق نہ پوچھیں ، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت ادا کرتے ، تومیں نے کہا اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ وترادا کرنے سے قبل سوتے ہیں ؟ تونبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن دل نہيں سوتا ۔ صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1909 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 738 ) ان کا کہنا ہے کہ یہ حدیث رمضان اورغیررمضان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کی ہمیشگی پر دلالت کرتی ہے ۔ علماء کرام نے اس حدیث کے استدلال کورد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل ہے اور فعل وجوب پر دلالت نہیں کرتا ۔ رات کی نماز کی رکعات کی تعداد مقیدنہ ہونے کے دلائل میں سب سے واضح دلیل مندرجہ ذیل حدیث ہے : ابن عمر رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارہ میں سوال کیا تورسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( رات کی نماز دو دو رکعت ہے اورجب تم میں سےکوئي ایک صبح ہونے خدشہ محسوس کرے تو اپنی نماز کے لیے ایک رکعت وتر ادا کرلے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 946 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 749 ) ۔ اس مسئلہ میں علماء کرام کے اقوال پر نظر دوڑانے سے آپ کو یہ علم ہوگا کہ اس میں وسعت ہے اورگیارہ رکعت سے زيادہ ادا کرنے میں کوئي حرج نہيں ، ذیل میں ہم معتبرعلماء کرام کے اقوال پیش کرتے ہیں : آئمہ احناف میں سے امام سرخسی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : ہمارے ہاں وتر کے علاوہ بیس رکعات ہیں ۔ دیکھیں : المبسوط ( 2 / 145 ) ۔ اورابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : ابوعبداللہ ( یعنی امام احمد ) رحمہ اللہ تعالی کے ہاں بیس رکعت ہی مختار ہيں ، امام ثوری ، ابوحنیفہ ، امام شافعی ، کا بھی یہی کہنا ہے ، اورامام مالک رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں کہ چھتیس رکعت ہیں ۔ دیکھیں : المغنی لابن قدامہ المقدسی ( 1 / 457 ) ۔ امام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : علماء کرام کے اجماع میں نماز تراویح سنت ہیں ، اورہمارے مذہب میں یہ دس سلام م کے ساتھ دو دو رکعت کرکے بیس رکعات ہیں ، ان کی ادائيگي باجماعت اورانفرادی دونوں صورتوں میں ہی جائز ہیں ۔ دیکھیں : المجموع للنووی ( 4 / 31 ) ۔ نماز تراویح کی رکعات میں مذاہب اربعہ یہی ہے اورسب کا یہی کہنا ہے کہ نماز تراویح گیارہ رکعت سے زيادہ ہے ،اورگيارہ رکعت سے زيادہ کے مندرجہ ذیل اسباب ہوسکتے ہیں : 1 - ان کے خیال میں حدیث عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا اس تعداد کی تحدید کی متقاضی نہيں ہے ۔ 2 - بہت سے سلف رحمہ اللہ تعالی سے گیارہ رکعات سے زيادہ ثابت ہیں دیکھیں : المغنی لابن قدامہ ( 2 / 604 ) اورالمجموع ( 4 / 32 ) 3 - نبی صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعات ادا کرتے تھے اوریہ رکعات بہت لمبی لمبی ہوتی جو کہ رات کے اکثر حصہ میں پڑھی جاتی تھیں ، بلکہ جن راتوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو نماز تراویح کی جماعت کروائي تھی اتنی لمبی کردیں کہ صحابہ کرام طلوع فجر سے صرف اتنا پہلے فارغ ہوئے کہ انہيں خدشہ پیدا ہوگيا کہ ان کی سحری ہی نہ رہ جائے ۔ صحابہ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز ادا کرنا پسند کرتے تھے اوراسے لمبا نہيں کرتے تھے ، توعلماء کرام نے کا خیال کیا کہ جب امام مقتدیوں کو اس حدتک نماز لمبی پڑھائے تو انہيں مشقت ہوگی ، اورہوسکتا ہے کہ وہ اس سے نفرت ہی کرنے لگیں ، لھذا علماء کرام نے یہ کہا کہ امام کو رکعات زيادہ کرلینی چاہیے اور قرآت کم کرے ۔ حاصل یہ ہوا کہ : جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسی ہی گیارہ رکعت ادا کی اورسنت پر عمل کیا تو یہ بہتر اوراچھا اورسنت پر عمل ہے ، اورجس نے قرآت ہلکی کرکے رکعات زيادہ کرلیں اس نے بھی اچھا کیا لیکن سنت پر عمل نہيں ہوا ، اس لیے ایک دوسرے پر اعتراض نہيں کرنا چاہیے ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : اگرکوئي نماز تراویح امام ابوحنیفہ ، امام شافعی ، اورامام احمد رحمہم اللہ کے مسلک کے مطابق بیس رکعت یا امام مالک رحمہ اللہ تعالی کے مسلک کے مطابق چھتیس رکعات ادا کرے یا گیارہ رکعت ادا کرے تو اس نے اچھا کیا ، جیسا کہ امام احمد رحمہ اللہ تعالی نے عدم توقیف کی بنا پر تصریح کی ہے ، تورکعات کی کمی اورزيادتی قیام لمبا یا چھوٹا ہونے کے اعتبار سے ہوگي ۔ دیکھیں : الاختیارات ( 64 ) ۔ امام سیوطی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : ان صحیح اورحسن احادیث جن میں رمضان المبارک کے قیام کی ترغیب وارد ہے ان میں تعداد کی تخصیص نہیں ، اورنہ ہی یہ ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز تراویح بیس رکعت ادا کی تھیں ، بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنی راتیں بھی نماز تروایح کی جماعت کروائی ان میں رکعات کی تعداد بیان نہیں کی گئي ، اورچوتھی رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز تراویح سے اس لیے پیچھے رہے کہ کہيں یہ فرض نہ ہوجائيں اورلوگ اس کی ادائيگي سے عاجز ہوجائيں ۔ ابن حجر ھیثمی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : یہ صحیح نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےنماز تراویح بیس رکعات ادا کی تھیں ، اورجویہ حدیث بیان کی جاتی ہے کہ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیس رکعت ادا کیا کرتے تھے " یہ حدیث شدید قسم کی ضعیف ہے ۔ دیکھیں : الموسوعۃ الفقھیۃ ( 27 / 142 - 145 ) ۔ اس کے بعد ہم سائل سے یہ کہيں گے کہ آپ نماز تراویح کی بیس رکعات سے تعجب نہ کریں ، کیونکہ کئي نسلوں سے آئمہ کرام بھی گزرے وہ بھی ایسا ہی کرتے رہے اور ہر ایک میں خیر وبھلائي ہے ۔سنت وہی ہے جواوپر بیان کیا چکا ہے ۔ واللہ اعلم . English Numbers of rak’ahs in Taraaweeh prayer Praise be to Allaah. We do not think that the Muslims should be so sensitive with regard to issues that are the matter of scholarly differences or make them the cause of division and fitnah among the Muslims. Shaykh Ibn ‘Uthaymeen (may Allaah have mercy on him) said, when speaking about the matter of one who prays ten rak’ahs with the imam, then sits down and waits for Witr and does not complete the Taraaweeh prayers with the imam: It grieves us deeply that we find in the Muslim ummah a group which differs concerning matters in which differences of opinion are acceptable, and they take these differences as a means to cause division. Differences within the ummah existed at the time of the Sahaabah, yet they remained united. The youth in particular and to all those who are committed to Islam must remain united, because they have enemies who are laying in wait. Al-Sharh al-Mumti’, 4/225 Two groups have gone to extremes with regard to this matter. The first group denounced everyone who prays more than eleven rak’ahs and said that doing so was bid’ah. The second group denounced those who do only eleven rak’ahs and said that they are going against scholarly consensus (ijmaa’). Let us listen to what Shaykh Ibn ‘Uthaymeen (may Allaah have mercy on him) said: Here we say that we should not go to extremes or be negligent. Some people go to extremes in adhering to the number mentioned in the Sunnah, and say that it is not permissible to do more than the number mentioned in the Sunnah, and they aggressively denounce those who do more than that, saying that they are sinners. This is undoubtedly wrong. How can they be sinners, when the Prophet SAWS (peace and blessings of Allaah be upon him), upon being asked about night prayers, said that they are to be done two by two, and he did not specify any particular number? Of course the one who asked him about the night prayer did not know the number, because if he did not know how to do it, it is even more likely that he did not know the number. And he was not one of those who served the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) so that we might say that he knew what happened inside his house. Since the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) told him how to do it but did not say how many times, it may be understood that the matter is broad in scope, and that a person may pray one hundred rak’ahs then pray Witr with one rak’ah. With regard to the words of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him), “Pray as you have seen me praying”, this does not apply in absolute terms even for these people. Hence they do not say that a person should pray Witr with five rak’ahs sometimes and with seven rak’ahs sometimes and with nine rak’ahs sometimes. If we understand it in absolute terms, then we would have to pray Witr with five rak’ahs sometimes and with seven rak’ahs sometimes and with nine rak’ahs sometimes. But what is meant by the hadeeth is pray as you have seen me praying with regard to how to pray not how many rak’ahs, unless there is a text to state what the number is. Whatever the case, a person should not be strict with people with regard to a matter that is broad in scope. We have even seen some brothers who are strict on this matter accusing the imams who pray more than eleven rak’ahs of following bid’ah, and they leave the mosque, thus missing out on the reward of which the Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “Whoever stands with the imam until he finishes (the prayer), the reward of qiyaam al-layl will be recorded for him.” (Narrated by al-Tirmidhi, 806; classed as saheeh by al-Albaani in Saheeh al-Tirmidhi, 646). Some of them even sit down after completing ten rak’ahs, thus breaking up the rows of worshippers by sitting there, and sometimes they start talking and disturb the people who are praying. We have no doubt that their intentions are good and they are doing their best to come to the right conclusion, but that does not mean that they are correct. The other group does the opposite. They sternly denounce those who pray only eleven rak’ahs and say that they have gone against scholarly consensus. Allaah says (interpretation of the meaning): “And whoever contradicts and opposes the Messenger (Muhammad) after the right path has been shown clearly to him, and follows other than the believers’ way, We shall keep him in the path he has chosen, and burn him in Hell — what an evil destination!” [al-Nisa’ 4:115] All the generations who came before you only knew the number as twenty-three rak’ahs, and they denounce anyone who says anything different. Al-Sharh al-Mumti’, 4/73-75 With regard to the evidence quoted by those who say that it is not permissible to do more than eight rak’ahs in Taraaweeh, they quote the hadeeth of Abu Salamah ibn ‘Abd al-Rahmaan, who asked ‘Aa’ishah (may Allaah be pleased with her), “How did the Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) pray during Ramadaan?” She said: “He did not pray more than eleven rak’ahs in Ramadaan or at other times. He would pray four, and do not ask how beautiful and long they were, then he would pray four, and do not ask how beautiful and long they were, then he would pray three. I said, ‘O Messenger of Allaah, will you sleep before you pray Witr?’ He said, ‘O ‘Aa’ishah, my eyes sleep but my heart does not.’” Narrated by al-Bukhaari, 1909; Muslim, 738 They said: This hadeeth indicates that the Messenger of Allaah was consistent in his prayers at night in Ramadaan and at other times. The scholars refuted this use of the hadeeth as evidence by saying that this is what the Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) did, but the fact that he did something does not imply that it is obligatory. The evidence that there is no set number for prayers at night – which include Taraaweeh – is the hadeeth of Ibn ‘Umar according to which a man asked the Messenger of Allaah (peace and blessings of Allaah be upon him) about prayer at night. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “Prayers at night are to be offered two by two (two rak’ahs at a time). If any of you fears that the time of dawn is approaching then let him pray one rak’ah as Witr.” (Narrated by al-Bukhaari, 846; Muslim, 749) If we look at what the scholars of the prominent schools of thought said, you will clearly see that this matter is broad in scope and that there is nothing wrong with doing more than eleven rak’ahs. Al-Sarkhasi, who is one of the imams of the Hanafi school, said: It is twenty rak’ahs, apart from Witr, in our view. Al-Mabsoot, 2/145 Ibn Qudaamah said: The favoured view according to Abu ‘Abd-Allaah (i.e., Imam Ahmad, may Allaah have mercy on him), is that it is twenty rak’ahs. This was the view of al-Thawri, Abu Hanfeefah and al-Shaafa’i. Maalik said it is thirty-six. Al-Mughni, 1/457 Al-Nawawi said: Taraaweeh prayer is Sunnah according to scholarly consensus. Our view is that it is twenty rak’ahs with ten tasleems, and it is permissible to pray it individually or in congregation. Al-Majmoo’, 4/31 These are the views of the four imams concerning the number of rak’ahs of Taraaweeh prayer. All of them said something more than eleven rak’ahs. Perhaps the reasons why they said something more than eleven rak’ahs include the following: 1- They thought that the hadeeth of ‘Aa’ishah did not mean that this was the specific number. 2- A greater number was narrated from many of the salaf. See al-Mughni, 2/604; al-Majmoo’, 4/32 3- The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) used to pray eleven rak’ahs and make them very lengthy, so much so that it used to take him most of the night. Indeed, one night in which the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) led his companions in praying Taraaweeh, he did not end his prayer until just before dawn, and the Sahaabah feared that they would miss suhoor. The Sahaabah (may Allaah be pleased with them) loved to pray behind the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and they did not feel that it was too long. The scholars thought that if the imam made the prayer so long, this would be too difficult for the members of the congregation and that might put them off. So they thought that the imam should make the recitation shorter and increase the number of rak’ahs. The point is that the one who prays eleven rak’ahs in the manner narrated from the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) is doing well and is following the Sunnah. Whoever makes the recitation shorter and increases the number of rak’ahs is also doing well. A person who does either of these two things is not to be denounced. Shaykh al-Islam Ibn Taymiyah said: If a person prays Taraaweeh according to the madhhabs of Abu Haneefah, al-Shaafa’i and Ahmad, with twenty rak’ahs, or according to the madhhab of Maalik, with thirty-six rak’ahs, or with thirteen or eleven rak’ahs, he has done well, as Imam Ahmad said, because there is nothing to specify the number. So the greater or lesser number of rak’ahs depends on how long or short the qiyaam (standing in the prayer) is. Al-Ikhtiyaaraat, p. 64 Al-Suyooti said: What is narrated in the saheeh and hasan ahaadeeth is the command to observe night prayers during Ramadaan, which is encouraged without specifying a particular number. It is not proven that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) prayed twenty rak’ahs of Taraaweeh, rather that he prayed at night, with an unspecified number of rak’ahs. Then he delayed it on the fourth night lest it become obligatory for them and they might not be able to do it. Ibn Hajar al-Haythami said: There is no saheeh report that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) prayed twenty rak’ahs of Taraaweeh. The narration which suggests that he “used to pray twenty rak’ahs” is extremely weak (da’eef). Al-Mawsoo’ah al-Fiqhiyyah, 27/142-145 So you should not be surprised that people pray Taraaweeh as twenty rak’ahs. There have been generation after generation of those imams (who used to pray twenty rak’ahs), and all of them are good. And Allaah knows best.
Posted on: Thu, 18 Jul 2013 03:17:54 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015