Imran khan- latest interview with Jasmeen (July 4, 2013) - TopicsExpress



          

Imran khan- latest interview with Jasmeen (July 4, 2013) عمران خان ا تازہ ترین انٹر ویو ہوا یہ کہ کوئی ایک ہفتہ پہلے مجھے ایجنسیز نے کہا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے اور انہوں نے سیکورٹی اور زیادہ دے دی اور یہ واقعہ اس لئے ہوا کہ میرے ارد گرد سیکورٹی گارڈ کھڑے تھے وہ میرے ارد گرد کھڑے تھے مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ میرے گرد جنگلہ نہیں ہے اور جب مجھے دھکا لگا تو اصل میں اس ریلنگ کو پکڑنا چاہ رہا تھا. دیکھا تو وہاں ریلنگ ہی نہیں تھی اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں. بہت برا آرگنائز کیا ہوا تھا جب مجھے پہلی بار ہوش آئی تو مجھے سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے. پھر پوچھا کہ کیا ہوا ہے یاد آیا کہ کیا ہوا ہے پھر مجھے کوئی آدھے منٹ کے لئے بہت غصہ آیا کہ اتنی گندا انتظام تھا پھرمیں نے کہا کہ مسلمان ہوتے ہوئے کہ الله کی مرضی تھی یہ ہونا ہی تھا کیونکہ الله کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا اور مجھے ہوش تب آیا جب میرے ٹانکے لگ رہے تھے مجھے مرنے سے تو کوئی ڈر نہیں ہے لیکن معذور ہونے سا تھا میں سپورٹس مین رہا ہوں کبھی بھی بستر پر نہیں رہا جیسے ہی مجھے ہوش آ رہی تھی میں نے اپنے بازو، اپنے ہاتھ اور ٹانگوں کو محسوس کیا تکلیف تو بہت تھی لیکن آہستہ آھستہ ٹھیک ہو گیا .. S@n
Posted on: Fri, 05 Jul 2013 17:30:55 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015