░▒▓████► Subh Bakhair - TopicsExpress



          

░▒▓████► Subh Bakhair ◄████▓▒░ Saturday, July 06, 2013, Shaban 26, 1434 A.H. =●=●=●=●=●=● Sura al-Baqarah 56-60 =●=●=●=●=●=● 61. اور جب تم نے کہا: اے موسیٰ! ہم فقط ایک کھانے (یعنی منّ و سلویٰ) پر ہرگز صبر نہیں کر سکتے تو آپ اپنے رب سے (ہمارے حق میں) دعا کیجئے کہ وہ ہمارے لئے زمین سے اگنے والی چیزوں میں سے ساگ اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز پیدا کر دے، (موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے) فرمایا: کیا تم اس چیز کو جو ادنیٰ ہے بہتر چیز کے بدلے مانگتے ہو؟ (اگر تمہاری یہی خواہش ہے تو) کسی بھی شہر میں جا اترو یقیناً (وہاں) تمہارے لئے وہ کچھ (میسر) ہو گا جو تم مانگتے ہو، اور ان پر ذلّت اور محتاجی مسلط کر دی گئی، اور وہ اللہ کے غضب میں لوٹ گئے، یہ اس وجہ سے (ہوا) کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا کرتے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے تھے، اور یہ اس وجہ سے بھی ہوا کہ وہ نافرمانی کیا کرتے اور (ہمیشہ) حد سے بڑھ جاتے تھے =●=●=● English: =●=●=● 61. And when you said: ‘O Musa (Moses), we cannot be content with only one kind of food (i.e., manna and quails), so pray to your Lord (in our favour) that He may bring forth for us of cultivated produce: green herbs, cucumbers, wheat, garlic, lentils and onions.’ (Musa [Moses]) said (to his people): ‘Do you demand something inferior in exchange for something superior? (And if that is what you wish, then) go down to any city. Surely (there) will be (available) all what you demand.’ Then dishonour and deprivation were brought upon them, and they incurred the wrath of Allah because they used to deny the signs of Allah and kill the Prophets unjustly. This was also because they used to disobey and would (always) exceed limits. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 62. بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور (جو) نصاریٰ اور صابی (تھے ان میں سے) جو (بھی) اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے اچھے عمل کئے، تو ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ان کا اجر ہے، ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے =●=●=● English: =●=●=● 62. Verily, those who have believed, and (those who were) Jews and Christians and Sabians, those (of them) who believe in Allah and the Last Day and act piously, there is for them their reward with their Lord. Neither shall any fear afflict them, nor shall they grieve. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 63. اور (یاد کرو) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اٹھا کھڑا کیا، کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑے رہو اور جو کچھ اس (کتاب تورات) میں (لکھا) ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ =●=●=● English: =●=●=● 63. And (recall) when We took a firm promise from you and raised the Mount of Sinai high above you, so that you hold fast firmly what We have given you. And bear in mind whatever is (written) in this (Book, the Torah,) so that you become pious. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 64. پھر اس (عہد اور تنبیہ) کے بعد بھی تم نے روگردانی کی، پس اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم یقینا تباہ ہو جاتے =●=●=● English: =●=●=● 64. Yet you turned back after this (promise and warning). So, had there not been Allah’s bounty and His mercy upon you, you would have been wrecked indeed. =●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=●=● 65. اور (اے یہود!) تم یقیناً ان لوگوں سے خوب واقف ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن (کے احکام کے بارے میں) سرکشی کی تھی تو ہم نے ان سے فرمایا کہ تم دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤ =●=●=● English: =●=●=● 65. And (O Jews) certainly you know well those of you who violated (the injunctions concerning) the Sabbath (Saturday). So We said to them: ‘Be you apes: rejected and despised.’ ========================= ♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠•♠ =========================
Posted on: Sat, 06 Jul 2013 05:14:44 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015