▓▓▓░_ عمران خان کے دھرنے پر ڈاکٹر - TopicsExpress



          

▓▓▓░_ عمران خان کے دھرنے پر ڈاکٹر فرخ سلیم کا تجزیہ _░▓▓▓ ★★★.★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★★ بقول ڈاکٹر فرخ سلیم عمران خان کے دھرنوں کا نیٹو سپلائی روکنے سے کوئی تعلق نہیں۔ کیونکہ یہ کام سڑک پر کھڑا ایک پولیس مین کرسکتا ھے۔ عمران خان کے دھرنوں کا ڈرون سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ کیونکہ جب 2011 میں سات ماہ تک نیٹو سپلائی بند رھی، تو اس دوران 73 ڈرون حملے ھوئے تھے۔۔ تو پھر اس عمرانی سرکس کا مطلب کیا ھے۔۔ایک گندی سیاست۔ منفی نعرہ بازی سے اپنا ووٹ بینک بنانا۔ KPK حکومت لینے کے بعد اب کام پرفارمنس دکھانے کا تھا۔۔کچھ عوام کو ڈیلیور کرنے کا تھا۔ الیکشن سے پہلے عمران خان نے دعوی کیا تھا۔ کہ وہ 19 دن میں کرپشن اور 90 دن میں دھشت گردی ختم کرے گا۔ کے پی کے غربت، بے روز گاری، امن و امان، ٹوٹے پھوتے انفراسکچر کا مارا صوبہ ھے۔ کیا نیٹو سپلائی کا ان مسائل کے حل سے کوئی تعلق ھے؟ نیٹو سپلائی پاکستان کی معیشت اور مالی خزانے میں حصہ دیکھئے۔ دس لاکھ ڈالر روزانہ 1500 ڈالر فی کنٹینر، کولیشن سپورٹ فنڈ تیس لاکھ ڈالر روزانہ، کیری لوگر فنڈ چالیس لاکھ ڈالر روزانہ، اس کا مطلب ھے، پاکستان کو ھر روز ایک ارب روپے ملتے ھیں۔۔۔جو 365 دن جاری رھتے ھیں۔۔6 ارب ڈالر کی یورپ کی ھماری ایکسپورٹ ھے۔ kpk کو 35 ارب روپے نیٹو ممالک کی طرف ترقیاتی بجٹ ملتا ھے۔ 50 کروڑ ڈالر امریکی ایڈ ملتی ہے۔ نیٹو سپلائی میں سہولت دینے کے لئے سلامتی کونسل کی قراداد 1386 موجود ھے۔ عمران خان دھرنے بازی کی منفی، گندی، گھٹیا سیاست کے ذریعے اپنے کیڈر کو جذباتی نعرے گری، ھلڑ بازی، قانون شکنی سکھا رھا ھے۔۔ جو پاکستانی سوسائٹی کو مزید تقسیم در تقسیم کررھا ھے۔ ڈاکٹر فرخ سلیم کے مکمل آرٹیکل کیلئے نیچے دیا گیا لنک ملاحظہ کریں thenews.pk/Todays-News-9-217476-The-sit-in
Posted on: Sun, 01 Dec 2013 08:08:42 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015