the question should not be put to the motherland but those who are - TopicsExpress



          

the question should not be put to the motherland but those who are at hem of affairs.....when it would be Enough??? تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن جو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگا کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزار کریں تیرے ایوانوں میں پُرزے ہوئے پیماں کتنے کتنے وعدے جو نہ آسودہ اقرار ہوئے کتنی آنکھوں کو نظر کھا گئی بد خواہوں کی خواب کتنے تری شاہ راہوں میں سنگسار ہوئے بلا کشانِ محبت پہ جو ہوا سو ہُوا جو مجھ پہ گزری مت اس سے کہو، ہوا سو ہوا مبادا ہو کوئی ظالم تیرا دامن گیر لہو کے داغ تو دامن سے دھو، ہوا سو ہوا ہم تو مجبورِ وفا ہیں مگر اے جانِ جہاں اپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم ہم تو مہمان ہیں گھڑی بھر کے ہمارا کیا ہے
Posted on: Wed, 17 Dec 2014 10:47:58 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015