آج پشاور واقع کی خبر سنی .. تو دل کے - TopicsExpress



          

آج پشاور واقع کی خبر سنی .. تو دل کے ٹکڑے ہوگیے ... یہ سوچ دماغ سے ٹکرائی کہ ہمارے قائد محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ہم اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ... مگر مسلہ صرف اقلیتوں کا نہیں .. ان درندوں نے تو مساجد تک کو نہیں بخشا .... ابھی انہی سوچوں میں گم تھا اور سوشل میڈیا پر آنے والی اپ ڈیٹ دیکھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر چند پوسٹس پر پڑی جن میں انتہائی بیہودہ زبان کا استعمال کر کے عمران خان اور تحریک انصاف کو گالیاں دی گئی تھی .... ساتھ ہی کمنٹ میں چند تحریک انصاف کے ورکر یہ ثابت کرنا چاہ رہے تہے کہ عمران خان دھماکے کی اطلاع پر فوری طور پر روانہ ہوگیے تہے .. اور میاں افتخار جیسے لوگ جب جاۓ وقوعہ پر پہنچے .. اس وقت تک تحریک انصاف کے رہنما جاوید نسیم وہاں سے زخمیوں کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا چکے ہیں ... مگر نون لیگ کے چند نام نہاد اخلاقی لوگوں نے ان کی ماں بہن کے بارے میں وہ وہ خرافات بقی کہ اگر اسی کی ماں بہن نے دیکھی ہو تو شاید خود کشی سے کم میں اسکا غصہ ٹھنڈا نہ ہو لیکن پھر سوچا کہ انکا بھی کیا قصور .. انکی تربیت ہی یہی کی گئی ہے ... انکو سکھایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں صرف تحریک انصاف کے لئے بڑھتی ہیں .. لوگ صرف تحریک انصاف کے علاقوں میں مر رہے ہیں .. سبی میں آج ہونے والا دھماکا بھی تحریک انصاف کا ہی مسلہ ہے .. ڈرون حملے تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے ... بجلی کا بم تحریک انصاف پر گرے گا . یہی وجہ ہے کہ یہ صرف خرافات ہی بق سکتے ہیں .. ایک پاکستانی کی طرح سوچنا انکی نہ تو عادت ہے اور نہ ہی یہ کر سکتے ہیں .. کیوں کہ انکے ذہنوں کو غلام بنا کر رکھا گیا ہے الله پاکستانیوں کو عقل اور صبر عطا کرے آمین
Posted on: Sun, 22 Sep 2013 17:17:35 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015