الیکشن سے پہلے تک PTI کے سپورٹرز کا یہ - TopicsExpress



          

الیکشن سے پہلے تک PTI کے سپورٹرز کا یہ حال تھا کہ عمران خان یا PTI کے بارے میں کوئی بات سنتے ہی، جس پر انھیں شک ہوتا کہ یہ ان کے خلاف ہے اس پر اپنی ساری زندگی کی سیکھی ہوئی بد ترین اخلاقیات ظاہر کر دیتے تھے اکثر تو انھیں یہ بھی نہیں پتا ہوتا تھا کہ جس پر وہ گالیاں نکال رہے ہیں وہ ان کے حق میں ہے یا خلاف .... الیکشن کے بعدیہ کام ن لیگ کے کارکنوں نے سنبھال لیا ہے لیکن خیر الیکشن کے بعد آہستہ آہستہ اس میں کمی آتی گئی یا صرف مجھے خوش فہمی تھی کہ کمی ہو گئی لیکن عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ اس رویے میں کوئی کمی نہیں آئی الٹا شاید اضافہ ہو گیا ہے. ان PTI اور PMLN کے بچوں (زیادہ تعداد انہی کی ہے )کو ایسی باتوں سے روکا جائے تو انھیں لگتا ہے شاید یہ اس لئے ہماری "بداخلاقیات" کی مخالفت کر رہے ہیں کیوں کہ شاید ان کا تعلق ہماری کسی مخالف جماعت سے ہے اور انھیں اس بات کا یقین بھی نہیں ہوتا لیکن پھر بھی انھیں بھی مخالف جماعت کے نام سے گالیاں دینا اپنا فرض سمجھ لیتے ہیں سوشل میڈیا پر بیٹھے ایسے سیاسی کارکن چاہے کسی بھی جماعت کے ہوں ان میں سے اکثر کی سیاسی بصیرت یہ ہے کہ اگر کوئی اور سیاسی لیڈر کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس غلط کام کو اپنے لیڈر کے لئے نہ صرف جائز سمجھنے لگتے ہیں بلکہ کچھ تو ایسے غلط کام کو شائد فرض بھی سمجھتے ہیں الله ہم سب پر رحم فرمائے اور پاکستان میں موجود درجنوں شعبدہ باز لیڈروں سے جان چھڑوا کر صرف ایک سچا لیڈر عطا فرمائے
Posted on: Sun, 04 Aug 2013 09:17:12 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015