امریکہ مجبور ہوگیاہے کہ وہ ایران کے - TopicsExpress



          

امریکہ مجبور ہوگیاہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کاجائزہ لے اور وہ کربھی رہاہے حالانکہ اسرائیل کی تشویش بڑھ رہی ہے اسرائیل امریکہ سے نالاں ہے ایران پر امریکہ نے اپنا رویہ نرم کیاہے اس کی دوبڑی وجوہات ہیں ایک تو یہ کہ روس ایران کی پشت پر ہے دوسرے ایران نے امریکہ کے دو ڈرون اتار لئے تھے اس کا امریکی حکام پر نفسیاتی اثر ہوا وہ یقین نہیں کر سکتے تھے کہ ایران ڈرون کو لینڈ بھی کرا سکتا ہے پینٹاگون والوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور انہوں نے اپنی روش میں تبدیلی لانا شروع کردی ایران کسی طرح کے دبائو میں نہیں آیا اب امریکہ کو ہی جھکنا پڑاہے اب سی آئی اے کے ڈرون ایران کارخ نہیں کررہے اس کے راز جو ایران کے ہاتھ لگ گئے تھے۔اگرایران سے امریکی تعلقات میں کسی قدر سہولت پیدا ہوتی ہے تو یہ بھی ممکن ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنا ملٹری بارڈر ویئر ایران کے ذریعہ لے جائے ہرات سے تقریباً ایک لاکھ کنٹینرز کو لے جانا زیادہ محفوظ رہے گا
Posted on: Mon, 25 Nov 2013 17:53:13 +0000

Trending Topics




© 2015