ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ طاقتیں بڑے پلان - TopicsExpress



          

ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ طاقتیں بڑے پلان کے تحت پاکستان کو غیر متوازن کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں ARY کو ایک نہایت اہم فوٹیج موصول ہوئی ہے اور پروگرام کھرا سچ میں ہم یہ فوٹیج آپ لوگوں کے لئے بریک کر رہے ہیں اس سے پہلے پاکستان میں کسی بھی جگہ یہ نہیں دیکھی گئی ، کہ کے پی کے کے اندر کھلے عام دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور راتوں کو مختلف علاقوں کی تصاویر بناتے ہیں ، کہا جا رہا ہے تحریک طلبان سے مزاکرات کیے جائیں گے ، عوام کا ایک سوال ہے جب آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کر لیا ہے مزاکرات کا ، تو پھر یہ مزاکرات ہو کیوں نہیں رہے ؟ آج میاں نواز شریف نے بھی ایک سٹیٹمنٹ دی کہ کے پی کے میں بم دھماکے طالبان نہیں بلکہ کوئی اور کروا رہا ہے میاں نواز شریف ہم کتنے عرصے سے آپ کو کہہ رہے ہیں اگر آپ ہمارے کاؤنٹر کے یو این او میں کی گئی تقریر ہی سن لیتے یا آج کے اخبارات ہی پڑھ لیتے تو آپ کو اندازہ ہو جاتا کہ وہ آپ کے بارے کیا کہہ رہے ہیں اور ایک آپ ہیں کہ ان کے آگے جھکتے ہی چلے جا رہے ہیں : مبشر لقمان siasat.pk/forum/showthread.php?211089-Khara-Sach-With-Mubashir-Lucman
Posted on: Mon, 30 Sep 2013 23:05:46 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015