ایک بار حضرت سلمان علیہ السلام نے - TopicsExpress



          

ایک بار حضرت سلمان علیہ السلام نے سارے پرندوں کو حکم دیا کہ وہ دربار میں حاضر ہوں۔ اور سب اپنا اپنا کمال جو وہ رکھتے ہیں بیان کریں‌۔ چناچہ سارے پرندے حاضر ہو گے اور سب نے اپنا اپنا کمال بیان کرنا شروع کیا۔ ہدہد کی باری آئی تو وہ کہنے لگا۔ "حضور! مجھ میں یہ کمال ہے کہ میں آسمان کی بلندیوں پر بہت اونچا اڑُتا ہوں۔ اور اتنی دور سے بھی زمین کے اندر کی تمام چیزوں کو دیکھ لیتا ہوں‌ اور بتا سکتا ہوں کہ زمین کے کس حصے میں پانی ہے اور کس حصے میں نہیں "۔ ہدہد کا بیان سن کر کوا بولا : "اے اللہ کے پیغببر ! ہدہد جھوٹ بولتا ہے۔ اگر اس کی نظر اتنی ہی تیز ہے تو جب یہ جال میں پڑے ہوئے دانے کو دیکھ کر لپکتے ہوئے جال میں پھنس جاتا ہے۔ اس وقت جال اسے نظر کیوں نہیں‌ آتا۔ اگر یہ سچا ہوتا تو یہ جال میں نہ پھنستا۔ " حضرت سلیمان علیہ اسلام نے ہدہد سے پوچھا "کوے کے اس اعتراض کا تمہارے پاس کیا جواب ہے " ہدہد نے عرض کیا۔ "یا نبی! نظر تو میری واقعی اتنی ہی تیز ہے جتنی میں نے بتائی مگر جال میں پھنستے وقت میں‌نظر ہر قضا اور تقدیر کا پردہ پڑ جاتا ہے "۔ (ماخوذ از قصص الانبيأ)
Posted on: Sat, 03 Aug 2013 17:29:19 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015