ایک حدیث میں ہے کہ "زمانہ آخر میں - TopicsExpress



          

ایک حدیث میں ہے کہ "زمانہ آخر میں دجال احد پہاڑ کے پیچھے سے آئے گا اور اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے۔" ابھی تو شاید مدینہ میں ایک بھی دروازہ نہیں ہے۔ کوئی ایسا گمان بھی نہیں تھا کہ سات دروازے ہوں گے۔ احد پہاڑ کے پیچھے تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے مگر یوں لگتا ہے کہ الله نے بھی قسم کھائی ہے کہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر بات کو پورا کر کے رہے گا ۔ اب دیکھئے کہ عین احد پہاڑ کے پیچھے سول کم آرمی کا ایک بہت بڑا ائیرپورٹ بن رہا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ جب بھی دشمن حملہ کرتا ہے تو سب سے پہلے ائیرپورٹ پر حملہ کرتا ہے. اس حدیث کے تناظر میں یوں لگتا ہے کہ دجال اس ائیرپورٹ کو قبضہ میں لے گا اور حیران کن بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر احد سے آگے سات سڑکیں جاتی ہیں، کل جب میں نے اس علاقے کا نقشہ دیکھا تو ان سات سڑکوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ میں نے ان متعلقہ لوگوں سے پوچھا کہ یہ راستے کہاں کہاں سے جاتے ہیں تو انہوں نے مجھے ساری تفصیل بتائی کہ پورے سات راستے وہاں سے جاتے ہیں۔ جب اس نے مجھے یہ بات بتائی تو میں نے اسے کہا کہ آہستہ بول! کہیں دجال سن نہ لے اور حدیث کو غلط ثابت کرنے کی خاطر وہ آٹھواں راستہ بھی کھول دے گا مگر یہ حیران کن بات ہے کہ کتنی جزیات میں جا کر حدیث پوری ہوتی ہے۔ سات دروازوں کا مطلب آج کل کے حوالے سے سات gate ways ہوں گے. اس ایک central place ( احد) سے سات مختلف رستے نکلتے ہیں اور یہ آج کی خبر ہے ... احد پہاڑ کے پیچھے ائیرپورٹ بن رہا ہے.... از پروفیسر احمد رفیق اختر ،سلطان نصیر ، صفحہ نمبر 42 TAK
Posted on: Tue, 17 Sep 2013 15:12:04 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015