ایک کہانی ۔۔ نئی پرانی ایک دفعہ کا - TopicsExpress



          

ایک کہانی ۔۔ نئی پرانی ایک دفعہ کا ذکر ہے کسی گاؤں میں ایک گونگا رہتا تھا ۔ اسے ایک قریبی ٹاؤن کی ایک بہری لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے ۔ دونوں عشق کی منزلیں طے کرتے ہیں ۔ گانا : گونگا قریب ندی کنارے جاکر بہری کے لیے گانا گاتا ہے تو بہری لڑکی سمندر کی لہروں میں سے نکل کر دوڑی چلی آتی ہے۔ گونگے کی آواز میں اتنا درد ۔ اتنا درد کہ اسے سن کر بہری کے آنسو نکل آتے ہیں۔ چچا : بہری کا ایک چچا ہے جو بدقسمتی سے اندھا ہے۔ ایک دن وہ چچا دونوں کو کھیت میں پیار کی باتیں‌کرتا ہوا دیکھ لیتا ہے۔ وہ کھیت کھلیان کے بیچوں بیچ پکی سڑک پر دوڑتا ہوا بہری کے باپ کو اطلاع کرتا ہے ۔ معذور باپ : بہری کا باپ ریٹائرڈ فوجی ہے ۔ ایک حادثے میں اسکی ٹانگیں کٹ چکی ہیں۔ بیٹی کے معاشقے کی خبر سنتے ہی وہ اٹھ کر سائیکل نکالتا ہے، باہر نکل کر کک لگا کر موٹرسائیکل دوڑاتا ہوا کھیتوں میں جا پہنچتا ہے۔ چھاپہ : کھیتوں‌میں گھوڑے سے اتر کر معذور باپ اپنی بہری بیٹی کو گونگے کا گانا سنتے ہوئے دیکھ کر اچھل پڑتا ہے۔ غصے میں آکر خنجر نکالتا ہے اور فائر کردیتا ہے۔ زخمی گونگا : تیر سیدھا گونگے کے سینے میں پیوست ہوجاتا ہے۔ خون کا فوارہ نکلتا ہے۔ بہری یہ منظر دیکھ کر چیختے چلاتے ہوئے نیزہ گونگے کے سینے سے نکالتی ہے۔ اور اپنے موبائیل سے پولیس ایمرجنسی کو اطلاع کرتی ہے۔ پولیس : تھوڑی دیر بعد پولیس رینجرز کی موبائیل میں وہاں‌پہنچتی ہے۔ زخمی گونگے کو ایمبولینس میں‌ڈال کر قریبی بس سٹاپ تک پہنچاتے ہیں وہاں سے ٹرین کے ذریعے قریبی ہسپتال لے جاتے ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز گونگےکو آپریشن تھیٹر میں لےجاتے ہیں اور چند مکینکل انجینرز کی مدد سے گونگے کے سینے سے گولیاں نکالتے ہیں۔ گونگا ٹھیک ہوجاتاہے ۔ لیکن ڈاکٹر اسے بتاتے ہیں کہ حادثے کی وجہ سے اب وہ گانانہیں گاپائے گا۔ شادی : منظر بدلتا ہے ۔ بہری ہسپتال سے لے کر گونگے کو باہر نکلتی ہے ۔ قریبی رکشہ پر بیٹھ کر کسی دور دراز منزل کی طرف محو پرواز ہوجاتے ہیں۔ ائرپورٹ سے باہر نکل کر وہ اس نئے گاؤں میں جا کر بس جاتے ہیں۔ وہیں شادی کرلیتے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد انکے ہاں دو تین بچے ہوتے ہیں اور ہنسی خوشی رہنا شروع کردیتے ہیں۔ ختم شد
Posted on: Mon, 12 Aug 2013 11:54:16 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015