جو لوگ اس وقت پاکستان سے ہیں اور - TopicsExpress



          

جو لوگ اس وقت پاکستان سے ہیں اور بلخصوص کراچی سے ، وہ ہمیں بتایئں کہ کراچی میں قومیت ، زبان کے نام پر اتنی کیوں قتل و غارت کی جاتی ہے ، دو دن پہلے ایک باپ بیٹے کو کاٹ کر لیاری کے علاقے میں پھینک دیا گیا ، واللہ مجھے بہت افسوس ہوا جب مجھے یہ بتایا کہ یہ دونوں اپنے گھر کے واحد کفیل تھے ، ایک چھوٹی بہن اور اس لڑکے کی ماں تھی ، ان دونوں کی اتنی بے دردی سے مار دیا گیا !! آخر مسلمان مسلمان کو اتنی بے دردی سے کیوں کاٹ پیٹ رہا ہے ، پیسے کی حوس نے انسانوں کو آج حیوان بنا دیا ہے !! جس کا زور چلتا ہے وہ سامنے والے کو مرغی کی طرح کاٹ کر رکھ دیتا ہے ، ایسا کیوں ہے، کیا آخری وقت جس کا ہمارے حضور نے فرمایا تھا وہ ہمارے سر پر تو نہیں آ پہنچا ؟؟
Posted on: Sun, 23 Jun 2013 01:17:44 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015