حکیم محسود کو انکے دست راست لطیف - TopicsExpress



          

حکیم محسود کو انکے دست راست لطیف محسود نے ڈرون حملے میں مروایا: ایرانی میڈیا تہران (اے این این)ایرانی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کوڈرون حملے میں ہلاک کروانے میں خود ان کے دست راست لطیف اللہ محسود نے ملوث ہیں۔ لطیف اللہ نے ایک مغربی ٹیلی ویژن کےساتھ حکیم اللہ کے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کرکے نہایت ہنرمندی کےساتھ ان کی گاڑی میں کمپیوٹر چپ چپکا دی تھی۔ ”ریڈیو تہران“ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوشمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے طالبان رہنماء حکیم اللہ محسود کو ہلاک کروانے کیلئے خود ا ن کے دست راست لطیف اللہ محسود نے امریکیوں کی رہنمائی کی۔ واضح رہے کہ شمال وزیرستان کے علاقے ڈنڈے درپہ خیل میں واقع پاکستانی طالبان کے ٹھکانے پر جمعہ کی شام امریکی ڈرون نے دو میزائل فائر کئے تھے جس سے پوری عمارت تباہ ہوگئی۔
Posted on: Mon, 04 Nov 2013 09:16:53 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015