سنا ہے کہ سید منور حسن صاحب نے حکیم - TopicsExpress



          

سنا ہے کہ سید منور حسن صاحب نے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیا ہے!!! میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ سید مودودی کی علمی اور تحریکی میراث ایک دن یوں رُسوا ہو گی۔ کہاں اسلام میں حہاد کا اپنی آخری حدوں کو چھوتا ہوا مشروط تصور، کہاں حضرت خالد کے ہاتھوں چند بے گناہ لوگوں کے قتل پر محمدِ عربی کی گریہ زاری اور اظہارِ برات، کہاں صلاح الدین ایوبی کی ضرب المثل کے طور پر جانی جانے والی اُصول پرستی اور نرم دلی، کہاں محمد بن قاسم کی رقتِ قلبی، اور کہاں حسن ابن علی کی مظلومانہ جدو جہد اور کہاں میرۓ ملک کے طول و عرض میں بہتا لاتعداد معصوموں، راہی گیروں، دوکانداروں، خوانچہ فروشوں کا خون۔ ۔ ۔ ! کاش میں یہ خبر نہ سنتا۔ کاش منور حسن صاحب یہ بیان دینے سے پہلے ایک بار (غالباً دوبارہ) سید مودوی کی عہد ساز تصنیف ’’الجہاد فی اسلام‘‘ کا مطالعہ کر لیتے۔ اس وقت میرا حال بھی ناصر کاظمی کا سا ہے: دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی شور برپا ہے خانۂ دل میں کوئی دیوار سی گری ہے ابھی
Posted on: Mon, 04 Nov 2013 15:54:11 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015