صوبائی وزیر نے سیلاب کو رحمت قرار - TopicsExpress



          

صوبائی وزیر نے سیلاب کو رحمت قرار دیاسفید لباس میں ملبوس وزیر نےگاڑی سے اترنے سے انکارکردیااور پھر متاثرین کے احتجاج پر گاڑی سے اترےلیکن پہلے متاثرین سے اینٹیںمنگوا کر اپنے لئے راستہ بنوایا۔متاثرہ افراد اس وقت بھی ششدر رہ گئے جب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب کا پانی باعث زحمت نہیں بلکہ باعث رحمت ہے اور یہاں کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ان کے علاقے میں سیلاب کا پانی آرہا ہے کیونکہ ہمارے علاقے میں تو لوگ پانی کو ترستے ہیں اس لئے سیلاب کاآنا کوئی پریشانی کی بات نہیں ہےصوبائی وزیر کے اس حیران کنبیان پر متاثرین سیلاب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر باراور مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئےہیں اوردھان کی فصل تباہ ہوچکی ہے جبکہ کھیت ریت کے ڈھیر بن کر صحرا کا منظر پیش کررہے ہیں اور صوبائی وزیر ہمارے زخموں پرمرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑک رہے ہیں
Posted on: Wed, 24 Jul 2013 10:56:20 +0000

Trending Topics




© 2015