طلباء یا غنڈے۔۔۔۔۔۔؟ طلباء کسی بھی - TopicsExpress



          

طلباء یا غنڈے۔۔۔۔۔۔؟ طلباء کسی بھی ملک کے مستقبل کے سپاہی سمجھے جاتے ہیں ان کے پاس علمی, ادبی اور دیگر بہت سی مثبت صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جس سے ایک معاشرہ پروان چڑتا ہے جس پر کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار ہوتا ہے۔مگر آج کل کے کچھ طلباء پڑھائی کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی شامل ہو رہے ہیں اور اپنےتعلیمی اداروں کا نام بدنام کر رہے ہیں۔اسی طرح کی مثال پچھلے دنوں لاہور میں دیکھنے کو ملی جب اسلامی جمیعت کے طلباء نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور لاہور کی کافی سڑکیں بلاک کر دیں،لوگوں سے انکی گاڑیوں کی چابیاں زبددستی چھین لی اور گاڑیوں کے ٹائر پنچر کر دیئے۔کیا یہی مستقبل کے وہ عظیم معمار ہوں گے جنہوں نے ملک و قوم کا بیڑا سنبھالنا ہے۔کیا یہ طالبعلم ہیں یا غنڈے؟ Muhammad Furqan
Posted on: Wed, 04 Dec 2013 16:21:00 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015