عید سے ایک روز قبل مرغی، سبزیوں اور - TopicsExpress



          

عید سے ایک روز قبل مرغی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ لاہور (کامرس رپورٹر) ناجائز منافع خوروں نے عیدالفطر سے ایک روز قبل ایک کلو مرغی کے گوشت کی قیمت میں 31 روپے سے 71 روپے تک اضافہ کر دیا اور صارفین کو ا یک کلو برائلر مرغی کا گوشت 240 روپے سے 280 روپے تک فروخت کیا۔ پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے گذشتہ روز صبح سے ہی شہر کے کئی علاقوں میں برائلر مرغی کی سپلائی مانگ کے مقابلے میں بہت کم کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے مرغی کا گوشت صبح 220 روپے، شام کو 240 روپے تک فروخت کیا۔ عید کا چاند نظر آنے کے بعد دکانداروں نے ایک کلو مرغی کا گوشت 260 روپے سے 280 روپے کلو تک فروخت کرنا شروع کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت میں عیدالفطر سے ایک روز قبل دکانداروں نے صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے انتہائی زائد قیمتوں پر فروخت کئے۔ صارفین کے مطابق ایک کلو آلو شوگر فری 40 روپے، پیاز 60 روپے، ٹماٹر 95 روپے، لہسن دیسی 120 روپے، لہسن چائنہ 110 روپے، ادرک چائنہ 150 روپے میں فروخت کیا گیا۔ سیب 70، کیلا 75 روپے درجن، آڑو 150 روپے اور آم 60 روپے کلو تک فروخت ہوتے رہے۔
Posted on: Fri, 09 Aug 2013 13:14:03 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015