محسود کے غم میں رونے والوں سے اک ہی - TopicsExpress



          

محسود کے غم میں رونے والوں سے اک ہی سوال !!! عشق قاتل سے بھی ، مقتول سے ہمدردی بھی یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا ؟؟؟؟؟؟ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہیے یا نہیں ،اک الگ بحث ہے لیکن سے کم ظالم و قاتل کو برا تو کہو اور ڈنکے کی چوٹ پر کہو چاہے وہ امریکی ظالمان ہوں یا پاکستانی طالبان - دوستو ! خدا کے لئے اپنی سیاسی یا مسلکی وابستگیوں کی وجہ سے بحث برائے بحث نہ کرو ، بات کو سمجھنے کی کوشش کرو - دیکھو مجھے آپ کی نیت پر شک نہیں ، پاکستانی طالبان سے شاید آپ کو ہمدردی اس لئے ہو کہ وہ کلمہ گو ہیں تو میرے دوستو میر جعفر و شکیل آفریدی بھی کلمہ گو ہیں - فرق صرف اتنا ہے کہ میر جعفر و شکیل آفریدی کلمہ پڑھ کے مسلمانوں کی جاسوسی کرتے تھے اور یہ ظالمان کلمہ پڑھ کے مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں - کیونکہ یہ اپنے سوا کسی اور کو مسلمان سمجھتے ہی نہیں - اور اگر آپ کو پھر بھی ان نام نہاد ظالمان سے اتنی ہی ہمدردری ہے تو میرے دوست فیس بک چھوڑے وزیرستان تشریف لے جائیے ، ٹریننگ لی جیے اور چند گنہگار پاکستانیوں کو بم دھماکوں سے اڑا کر عملی طور پر دین کی خدمت کی جیے - اور اگر ایسا ممکن نہیں تو ان ظالموں کے اسلامی حلیے سے متاثر ہو کر ان کی بے جا وکالت بھی نہ کی جیے - یاد رکھو میرے دوست جس طرح روح افزا کی بوتل میں شراب ڈال لینے سے شراب پاک نہیں ہو جاتی ، اسی طرح داڑھی رکھ کے یا من پسند نفاذ اسلام کے نعرے لگا کر معصوموں کا قتل عام حلال نہیں ہو جاتا - کیونکہ بہرحال ! ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
Posted on: Sun, 03 Nov 2013 13:05:27 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015