میں نے جب سے ہوش شنبھالا، لوگوں کو - TopicsExpress



          

میں نے جب سے ہوش شنبھالا، لوگوں کو امریکہ کے خلاف ہی بولتے پایا۔ وجہ اس کی ایک ہی بتائی جاتی تھی، یعنی امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیاں۔ جب تھوڑا بڑا ہوا اور ٹی وی، اخبارات اور انٹرنیٹ پر ریسرچ کرنی شروع کی تو پتہ چلا کہ اگر امریکی پالیسیاں مسلمانوں کے خلاف ہیں تو مسلمانوں کی اپنی پالیسیاں کونسی ہمارے حق میں ہیں؟ تیل کی دولت سے مالامال عرب ممالک ہوں یا معدنی وسائل سے بھرپور پاکستان، ہر جگہ دو نمبر قیادت اپنے عوام، یعنی مسلمانوں کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہی۔ دوسری طرف امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک میڈیکل، ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کرتے گئے جس سے ہم جیسے غریب لوگوں کی زندگیاں بھی بہتر ہوتی گئیں۔ مغربی ممالک کے حکمرانوں کا موازنہ اگر کسی بھی اسلامی ریاست کے حکمرانوں سے کریں تو شرمدنگی محسوس ہوتی ھے۔ یہی وجہ ھے کہ میں کوشش کے باوجود بھی کبھی امریکہ سے نفرت نہ کرپایا۔ بابا کوڈا Baba Kodda
Posted on: Fri, 15 Nov 2013 09:34:15 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015