پاک فوج کو گالیاں دینے والے اور - TopicsExpress



          

پاک فوج کو گالیاں دینے والے اور افواج پاکستان پر بے جا تنقید کر کے خود اپنی ہی قوم کی جڑیں کاٹنے والے اکثر اس بات کا طعنہ دیتے رہتے ہیں کہ فوج ہی سارا بجٹ کھا جاتی ہے اور کرتی کچھ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " کرتی کچھ نہیں" ایک الگ بحث ہے جنگ اور امن کی حالت میں پاک فوج کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں جہاں تک اقتدار پر قبضہ کرنے کی بات ہے تو جن فوجی ادوار کو یہ لوگ برا کہتے ہیں اگر وہ ادوار پاکستان سے نکال لیے جائیں تو پیچھے سوائے انتشار اور لوٹ مار کے اور کچھ بھی نہیں بچتا " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! بات کرتے ہیں ذرا اس پر کہ "فوج سارا بجٹ کھا جاتی ہے " ۔۔۔ کچھ اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔!! پہلے اس بات کو سمجھ لیں کہ بدقسمتی یا خوش قسمتی سے پاکستان اپنی ایک مخصوص اسلامک آئیڈیالوجی اور نہایت اہم سٹریٹیجک لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دشمن رکھنے والا ملک ہے ۔۔۔۔۔اور پاکستان کے وجود کو ختم کرنا یا کم از کم پاکستان کی دفاعی طاقت کو توڑنا اس وقت دنیا کے چند طاقتور ترین ممالک کا مشترکہ ایجنڈا اور مفاد ہے جن میں انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل سرفہرست ہیں اور پھر انکے اتحادی یعنی نیٹو یا یورپی یونین اور افغانستان بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !! اس بات کو سمجھ لینے کے بعد اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ پاکستان کی دفاعی ضروریات کس نوعیت کی ہونگی لیکن اسکے باوجود۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی آرمی دنیا کی پانچویں بڑی آرمی ہونے کے باوجود اخراجات کے لحاظ سے دنیا میں تینتیسویں نمبر پر ہے بشمول اسکے کے پاکستان کا میزائل پروگرام بھی ان اخراجات کا حصہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! پاکستان کے دفاعی اخراجات ملک کی مجموعی پیداوار کا محض 2.8 فیصد ہیں خیال رہے کہ یہ مجموعی قومی پیدوار ہے نہ کہ بجٹ ۔۔۔جبکہ امریکہ کے دفاعی یا ملٹری اخراجات انکے کل پیداوار کا 4.7 فیصد ہیں ۔۔۔۔ روس کے 3.9 فیصد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیل کے 6.5 فیصد ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ سعودی عرب کے 10.1 فیصد ہیں ۔۔۔۔۔۔ عرب امارات کے 6.9 فیصد ۔۔۔۔۔۔۔ اور انڈین آرمی کے مجموعی اخراجات ہم سے نو حصے زیادہ ہیں حالانکہ انڈیا کی آبادی یا رقبہ ہم سے پانچ حصے زیادہ ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری آرمی کے اخرابات تقریبا 6 ارب ڈالر ہیں جبکہ انڈین آرمی کے اخراجات 50 ارب ڈالر کے قریب ہیں جس میں ابھی اور اضافہ کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔!!!!!! شائد یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہو کہ سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت ۔۔۔۔۔۔ کولمبیا، سنگاپور ، تائیوان ، چلی اور ناروے جیسے ممالک کے ملٹری اخراجات بھی پاکستان سے زیادہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! حضور (ص) کے گھر میں اکثر کھانے کو کچھ نہ ہوتا تھا لیکن جب فوت ہو رہے تھے تو گھر میں 9 تلواریں تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!! پاکستان کے بے پناہ وسائل کا استحصال کرنے والے اور بے انتہا لوٹ مار کے ذریعے سب کچھ ہڑپ کر لینے والے اکثر سیاست دان پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسکو سمجھتے ہیں کہ دفاعی اخراجات کم کیے جائیں ۔۔۔۔۔۔ اوپر بیان کیے گئے ممالک میں سے کوئی بھی اپنے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرتا حالانکہ ان میں سے بعض ایسے ممالک ہیں جن کو کہیں کسی بھی جنگ کا سامنا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ !!!! ان سارے حقائق کو دیکھ لینے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان میں اس قسم کا شور مچانے والے کیا واقعی مخلص ہیں اور صرف حماقت میں یہ کر رہے ہیں یا ہوشیار ہیں اور کسی مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں
Posted on: Sat, 22 Jun 2013 19:44:49 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015