پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ - TopicsExpress



          

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہری پور جانے کے لئے استعمال کئے گئے ہیلی کاپٹر کا خرچہ انہوں نے اپنی جیب سے ادا کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس بعد میں ہوا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال نجی دورے کے لئے کرنا مناسب نہیں ہے لہٰذا وہ اپنے سیکرٹری کو اس کا خرچہ ادا کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ انہوں نے ہری پور جانے کے لئے پہلے گاڑی سے جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے میٹنگ کی وجہ سے انہوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔
Posted on: Wed, 26 Jun 2013 19:38:37 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015