کروڑوں پاکستانی کچی آبادیوں اور - TopicsExpress



          

کروڑوں پاکستانی کچی آبادیوں اور Slumsمیں رہ رہے ہیں جبکہ یہاں عظیم الشان محلات کی کوئی کمی نہیں، دس دس کروڑ اور بیس بیس کروڑ کے مکانات تمام بڑے بڑے شہروں میں موجود ہیں، دیہی کاشت کار اور شہری مزدور اور دیہاڑی دار روٹی،کپڑے،مکان،تعلیم اور طب اور تفریح کی سہولتوں سے محروم ہیں، کیونکہ بظاہر پاکستان ایک معاشرہ ہے لیکن متعدد حوالوں سے اس معاشرے کے اندر کئی معاشرے ہیں، یہ کیفیت تحریک پاکستان کے مقاصد کی نفی کی آئینہ دار ہے اور جب تک اسے جوہری طور پر تبدیل نہیں کیا جاتا پاکستان کے مجموعی حالات بہتر ہونے کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن افسوس کہ جس طرح کی حکمراں قیادت ہمیں نصیب ہے اور نصیب رہی ہے اس سے مذکورہ خطوط پر کوئی حقیقی تبدیلی لانے کی توقع کرنا آسان نہیں۔ میرے نزدیک پاکستان میں پائی جانے والی غیر معمولی عدم مساوات وہ سب سے بڑا داخلی خطرہ ہے جو ہمیں درپیش ہے اور یہ حالت جاری رہی تو اس کا انجام بدترین ہوگا۔ ایوب خان کے دور سے اب تک ہمارے تمام وزرائے خزانہ ،محمد شعیب سے اسحٰق ڈار تک تمام کے تمام عالمی مالیاتی اداروں کے پٹھو رہے ہیں اور سامراجی ممالک کے ایجنٹ ورلڈ بینک،آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک کے معاشی نوآبادیاتی نظام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو اس نہج پر لے آئے ہیں جہاں یہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور پاکستان اپنی قومی آمدنی کا 63فیصدقرضوں اور سود کی واپسی پر خرچ کر رہا ہے
Posted on: Sun, 13 Oct 2013 04:40:27 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015