““ کن فیکون اورسائنس “““ اہل علم - TopicsExpress



          

““ کن فیکون اورسائنس “““ اہل علم و دانش !!! آئن سٹائن نے اپنے نظریہ اضیافیت کو ١٩١٥ میں پیش کیا ۔جس کے گہرے مطالعہ کے بعد ہالینڈ کے ڈاکڑ ڈی سٹر نے کائنات کے پھیلائو کی طرف واضع اشارہ کیا اور پھر اس کی تحقیق میں پیش رفت کرتے ہوئے ڈاکٹر ہُبل نے فوٹو گرافی کے ذریعے پھیلتی کائنات کا ثبوت پیش کیا ۔ اس کے بعد ١٩٣٣ میں برطانیہ کے سائنسدان سر آرتھوایڈنگٹن نے اسی مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ دی اور اپنی سائنسی تحقیق کے ماحصل کو اپنی شہرہ آفاق کتاب ( پھیلتی کائنات ۔۔ دی ایکسپینڈنگ یونیورس ) میں شائع کیا ۔۔۔ لیکن اہل علم دوستو ! قرآن اس حقیقتت سے ١٤٠٠ سال پہلے پردہ اُٹھا رہا ہے ۔۔۔۔ دیکھئے وہ کہتا ہے وَاسَمآئ بَینَھا بَا یِدوَاَناَلَموسعونَ ترجمہ : آسماں کو ہم نے اپنی طاقت سے بنیا اور ہم اسکی توسیع کر رہے ہیں ۔ ( القرآن : ٤٥-٥١ ) اس انداز کو اقبال نے اپنے انداز میں ایک جملے میں کہا تھا ۔۔ The universe seems to be still incomplete as sounds of “Kun”(happen) are being heard every moment۔ (Iqbal) یہ کائنات ابھی نا تمام ہے شاید کہ آرہی ہے دمادم صدائے کن فیکون تحریر : سید شاکر حسین رضوی
Posted on: Mon, 18 Nov 2013 05:39:52 +0000

Recently Viewed Topics




© 2015