گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے کا کوئی - TopicsExpress



          

گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔ اگر میاں محمد نواز شریف کے نام پر کوئی یونیورسٹی بنتی ہے تو اس میں کیا مضائقہ ہے؟ نہ بنتی تو زیادہ مناسب تھا ویسے ۔۔۔۔ البتہ اگر بن رہی ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ۔۔۔ جو لوگ یہ فرما رہے ہیں کہ یونیورسٹی ، قائداعظم محمد علی جناح کے نام پر بنتی تو بہتر تھا، ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ قائداعظم کے نام پر پہلے ہی جامعہ/یونیورسٹی موجود ہے ۔۔۔ اسی طرح بھٹو صاحب کے نام پر بھی جامعہ موجود ہے ۔۔۔ میرے ذاتی خیال میں بھی بہتر یہ تھا کہ میاں صاحب کے نام پر جامعہ نہ بنائی جاتی تو مناسب تھا البتہ اس میں اتنا جھگڑا کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ ویسے بھی پنجاب کے وزیرقانون نےزرعی یونیورسٹی کو نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کا جواز یہ بھی پیش کیا ہے کہ میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کی منظوری دے کر پاکستان کو پہلی مسلم ایٹمی طاقت بنادیا ۔ یہ اقدام درحقیقت استحکام پاکستان تھا۔نواز شریف عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔ اس لئے زرعی یونیورسٹی ان سے منسوب کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ آپ کا تبصرہ بھی درکار ہے؟ PMLN ببر شیر
Posted on: Fri, 30 Aug 2013 09:46:58 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015