ہم نارمل زندگی نہیں گزار رہے تھے آپ - TopicsExpress



          

ہم نارمل زندگی نہیں گزار رہے تھے آپ شاہ زیب کے دوستوں سے بات کریں تو وہ بچے بھی نارمل لائف نہیں گزار رہے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے وہ بھی اسے برداشت کریں. ان بچوں کو سیکورٹی کا سہارا لینا پڑ رہا تھا تو ان سب کی زندگی کو نارمل کرنے کے لئے ہم نے اسے معاف کیا ہے اگر ان کو سزائے موت ہو بھی جاتی تو دس چیزیں ایسی آنی تھیں کہ اسے سزا نہیں ہونی تھی اس لئے ہم نے سوچا کہ اس سے بہتر ہم نے اسے الله کے نام پر معاف کر دیا ہے جو کچھ انہوں نے کیا ہے ان اعمال کا جواب تو انھیں دینا ہے انشاللہ . اور وہ تو ایسی سزا ہو گی جو کبھی ختم نہیں ہو گی، ہم وقت کے ساتھ ساتھ بہت اکیلے ہو گئے تھے بہت ساری باتیں ایسی ہیں جنھیں ہم میڈیا پر اوپن نہیں کر کر سکتے شاہ زیب اگر میں آپ کو بھی وہ باتیں بتاتی تو آپ بھی قائل ہو جاتے کہ ہم نے انھیں کیوں معاف کیا : والدہ شاہ زیب خان
Posted on: Mon, 09 Sep 2013 19:13:45 +0000

Recently Viewed Topics




© 2015