80 کی دہائی میں پاکستان کا ایک وفد - TopicsExpress



          

80 کی دہائی میں پاکستان کا ایک وفد امداد لینے کے لئے ملایشیا گیا ..جب وہ وفد ایک وزیر کے پاس پہنچا تو وزیر نے کہا پہلے میں آپکو ایک کہانی سنانا چاہتا ہوں کسی گاؤں میں ایک ذہین بچہ رہتا تھا ..پڑھنے کا اسے بہت شوق تھا لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتا تھا ، اس وقت گاؤں میں ایک اسلامی ملک کی ترقی کا بہت چرچا ہوا کرتا تھا چنانچہ گاؤں والوں نے کچھ رقم جمع کی اور اس غریب لڑکے کو اعلیٰ تعلیم کے لئے اس ملک میں بھیج دیا ،وہ لڑکا چار سال وہاں رہا ،وہاں کے تعلیمی نظام اور ترقی سے بہت متاثر ہوا،چار سال کے بعد تعلیم مکمل کر کے واپس آیا تو پریکٹس کرنے کے بعد ایک اچھا ڈاکٹر بن گیا اور پھر اسے وزیر بنا دیا گیا کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ لڑکا کون تھا اور وہ اسلامی ملک کونسا تھا ؟؟؟ پاکستانی وفد نے نفی میں سر ہلا دیا .وزیر ان سے مخاطب ہوا اور بولا : وہ لڑکا میں تھا اور انتہائی شرمندگی کے ساتھ مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ ملک پاکستان تھا .. پیپلز پارٹی کہتی ہے ہم نے بہت قربانیاں دیں ،ن لیگ اپنے کارنامے گنواتے نہیں تھکتی ، اور ملک پر حکومت بھی پانچ پانچ بار انہی نے کی ہے .تو پھر ملک کی اس حالت کا ذمہ دار کون ہوا؟؟؟ insaf4pakistan.blogspot/2013/08/a-true-story-of-hope-and-wish.html
Posted on: Wed, 11 Sep 2013 20:09:38 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015