Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar خزاں - TopicsExpress



          

Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar خزاں کی بستیوں میں ھم نے اپنا گھر لیا ھے یوں جلتی راھوں سے پھر اک نیا سفر لیا ھے اندھیرے جاگتے ہیں یوں میری بیدرد راتوں میں سناٹوں کو میں نے اپنے دامن میں بھر لیا ھے جاگتی آنکھوں نے جگراتوں کے کئی روپ دکھلائے مجھے سونے دو میں نے رات سے اک پہر لیا ھے انجانے راستوں میں اور بہت سے امتحان آئیں گے میں نے جگنوؤں کو اپنی مٹھی میں بھر لیا ھے دروازہ بند کر کے اس کو کیوں محبوس رکھا ھے اسے جانے دو میں نے وہ الزام اپنے سر لیا ھے
Posted on: Tue, 26 Nov 2013 11:18:42 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015