Posted By ---> Ab مجھے ایمان کی حد تک یقین - TopicsExpress



          

Posted By ---> Ab مجھے ایمان کی حد تک یقین ہے اگر بھارت جنگ مسلط کرتا ہے تو پاکستانی ہی بھارت کو خوش آمدید کہیں گے، یہ بیمار زہنیت کے لوگ ان کے ڈرامے فلمیں دیکھ دیکھ کر اپنی ہی آرمی اور آئی ایس آئی کو ملک کا دشمن سمجھنے لگے ہیں۔ 1971 اور کارگل کی مثال دی جاتی ہے ۔ 71 میں واقعی پاکستان کو سخت نقصان اٹھانا پڑا۔۔ لیکن قابل غور بات ہے کہ اس سانحہ کی ذمہ دار اکلوتی پاکستان ارمی نہیں تھی، لکیر پیٹنے کا فائدہ نہیں شاید اب۔ کارگل جنگ پاکستان نے جو کامیابی لینی تھی وہ لے لی۔ لیکن غیر مستحقم اور ڈرپوک سول حکومت نے پاکستان آرمی کو لعن طعن کرنا شروع کر دی۔ یہ باتیں تب پھیلائی جاتی ہیں جب بھارت اپنا لاو لشکر لے کر ہماری سرحد پر موجود ہوتا ہے ۔ایک بات تو طے ہے کہ پاکستان آرمی یا آئی ایس آئی اگر ملک توڑنا چاہتی تو کسی میں اتنی ہمت نا ہوتی اس کو بچا لیتا۔جب حکمران اُدھر تم اِدھر ہم کا نعرہ لگائیں ۔ اور نسل پر ستی کو ہوا دیں اپنی کرسی پچانے کیلیے تمام گھٹیا کام کریں ۔ اور پاکستان میں پیسوں کی خاطر خون کی ہولی کھیلیں تو یہ خاکی وردی والے فوجی اور سول کپڑوں پر پی کیپ پہنے آئی ایس آئی والے میدان میں آتے ہیں ۔ اور اس وطن کی بنیادوں کو اپنے خون سے تر کرتے ہیں ۔میڈیا اور چڑیوں والی سرکار جو زہریلا ٹیکا ہماری عوام کو ٹی وی پر لگاتے رہتے ہیں وہ آہستہ آہستہ اپنا کام کر رہا ہے ۔ آپ نے کبھی ایسے دشمن ملک پوری دنیا میں نہیں دیکھے ہوں گے، بھارت ہماری سرحدوں پر طبل جنگ بجا رہا ہے ہم ان کی فلموں گانوں اور 1971 کو یاد کر کر کے اپنی ہی فوج کو کوس رہے ہیں ، کبھی کبھی لگتا ہے اللہ نے گنجوں کو ںاخن دے دیے ہیں ۔ آزادی تو قائداعطم اور دوسرے دھنی لیڈروں نے لے دی، اب قوم کے لیے اس کو سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے ۔ اب بھی دیر نہیں ہوئی ۔ فوج پر مثبت تنقید ہونی چاہیے ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپ ان کی قربانیوں کو فراموش کر کے گندی گالیاں نکالی جائیں ۔پاکستان کو سیلاب اور اندرونی و بیرونی خطرات گھیرے ہوئے ہیں ۔ اس لیے فی الوقت پاکستان کو اور اس کی آرمی کو آپس میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔ ایک ہونا ہے تو پریشانیوں سے نجات حاصل کرنی ہے ، ہمارا دشمن ہمارے اندر( میڈیا ) ہے، ہمارے گھروں میں دن رات پروپیگنڈا کرتا ہے ۔ اس کی اصلیت پہچانیں ۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناضر ہو ۔ عدنان پاکستان آرمی زندہ اباد پاکستان پائیندہ اباد
Posted on: Sun, 11 Aug 2013 19:05:59 +0000

Trending Topics




© 2015