▓▓░_ کمپیوٹر کی عملی تربیت - TopicsExpress



          

▓▓░_ کمپیوٹر کی عملی تربیت _░▓▓ ★★★★★★★★★.★★★★★★★★★★ گلی گلی میں کھلے انگلش میڈیم سکول‘ انگلش ٹوتھ پیسٹ کی طرح ہیں تو بہت سستے لیکن ان کے دعوے آسمانوں سے باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔میں نے ایک ڈیڑھ مرلے کے انگلش میڈیم سکول کے باہر لکھا دیکھا کہ ’’یہاں بچوں کو کمپیوٹر کی عملی تربیت بھی دی جاتی ہے‘‘۔ مجھے بہت تجسس ہوا‘ میں نے پرنسپل صاحبہ سے پوچھا کہ کمپیوٹر ہے کہاں؟ وہ مجھے بڑے فخر سے سیڑھیوں کے نیچے بنی ’’کمپیوٹر لیب‘‘ میں لے آئیں جہاں سی پی یو کے بغیر صرف ایک مانیٹر پڑا تھا۔چونکہ کمپیوٹر کے متعلق میری معلومات بھی چنگیز خان جتنی ہیں لہذا میں نے تعریفی نظروں سے مانیٹر کی طرف دیکھا اورمرعوب ہوکر پوچھا’’میڈم! کیا یہ پینٹی ایم فورھے؟‘‘ وہ کچھ دیر سوچتی رہیں ‘ پھر اٹھلا کر بولیں۔۔۔’’نہیں نہیں۔۔۔یہ تو پینٹی ایم سیون‘‘ ھے۔میں نے مزید متاثر ہوکر پوچھا’’ بچوں کو اس کی عملی تربیت کیسے دی جاتی ہے؟‘‘ وہ اطمینان سے بولیں۔۔۔’’پہلے تو دو ماہ تک بچوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ یہی کمپیوٹر ہے۔۔۔پھر دو ماہ تک انہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ بجلی سے چلتا ہے‘پھر اگلے دوماہ تک انہیں بتایا جاتا ہے کہ اگر بجلی چلی جائے تو یہ نہیں چلتا۔۔۔پھر اگلے دوماہ تک انہیں بتایا جاتاہے کہ دوبارہ بجلی آنے پر یہ دوبارہ چل پڑتاہے۔۔۔پھر اگلے دو ماہ تک انہیں بتایا جاتاہے کہ اگر یہ زمین پر گرے تو ٹوٹ بھی سکتا ہے۔۔۔پھر اگلے دو ماہ تک انہیں بتایا جاتاہے کہ اگر یہ زمین پر نہ گرے تو بالکل نہیں ٹوٹتا۔۔۔پھر اگلے دو ماہ تک انہیں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کمپیوٹر سیکھ لیا ہے۔۔۔پھر اگلے دو ماہ کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتاھے۔ آپ کے اِردگرد بھی ایسی کئی استانیاں ’’فروغ علم‘‘ میں مصروف ہوں گی‘ یہ ایسی استانیاں ہوتی ہیں جو ایک ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتی ہیں اور دو ہزار روپے ماہانہ میک اپ پر لگا دیتی ہیں۔ ذرا سوچیں اس بارے میں_ ★ ✔ ✔ ✔ ✔ ✔ ✔✔ ✔ ✔ ✔ ✔ ✔ ★ (¯`v´¯) `·.¸.·´ ¸.·´¸.·´¨) ¸.·*¨) (¸.·´ (¸.·´ .·´¸¸.·´¯`·->♥ [̲̅L][̲̅i̲̅][̲̅k̲̅][̲̅e̲̅] + [̲̅S][̲̅h̲̅][̲̅a̲̅][̲̅r̲̅][̲̅e̲̅] _________________________________________________ See More Posts @ https://facebook/ibn.e.umeed --------------------------------------------------------------------- IBN-E-UMEED & FRIENDS © █║▌│█│║▌║││█║▌│║▌║ 13256432542456789071138
Posted on: Sat, 05 Oct 2013 02:33:22 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015