آج آفس سے واپس آیا تو بہت تھکا ہوا - TopicsExpress



          

آج آفس سے واپس آیا تو بہت تھکا ہوا تھا لہزا بیڈ پہ لیٹ گیا،کچھ دیر آرام کے بعد ویسے ہی خیال آیا کہ چلو کچھ ٹیلی وژن لگا دوں شاید کچھ نیوز یا پروگرام لگا ہو ملکی حالات ہی پتا چل جائیں گے ، جیسے ہی ریمورٹ کنٹرول آن کیا تو سامنے جیو لگا تھا جس پر یقیناًً کوئی ہندی گانا چل رہا تھا ’’’ امبی ہے میری ماں ،،درگا ہے میری ماں ‘‘‘ خیر میں نے دوسرا بٹن پریس کیا تو ایک اور پاکستانی چینل آن ہو گیا جہاں پر نواز شریف اور عمران خان کے کارٹون ناچ رہے تھے اور گا رہے تھے ’’’ بجرنگ بلی ،،بجرنگ بلی ‘‘ خیر میں نے تیسرا بٹن پریس کیا ایک اور پاکستانی چینل آن ہو گیا جہاں ایک بے ہودہ سا ہندی گانا چل رہا تھا ’’’شانتی شانتی ‘‘‘ ۔۔ ایسے ہی میں بٹن پریس کرتا رہا اور تقریباً ہر چینل پر ہی کوئی واحیات ہندی کانٹینٹ چل رہا تھا ۔۔۔ یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد میں گہری سوچوں میں چلا گیا کہ کتنی قربانیاں دے کر ہم نے یہ ملک حاصل کیا اور ہندوستان سے علیحدہ ہوئے تو آج یہ میڈیا آخر کیا چاہتا ہے؟؟ ہمارے بچوں کے دماغ کتنے گندے کر دیے اس نے ، ہم اب کیسے اپنے بچوں کو یقین دلائیں گے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے دو قومی نظریے پر اپنی جانیں لٹائیں ،،کتنے ہمارے جوانوں نے اپنے سینے پہ گولیاں کھائیں اور ابھی تک کتنے ہمارے بھائی اپنی گردنیں ہنسی خوشی دو قومی نظریے پر کٹوا رہے ہیں ۔۔ میں ابھی انہی خیالوں میں گم تھا کہ ،اچانک ’’ پرنام پتا جی ‘‘ کی آواز سن کر میں چونگ گیا ۔۔۔ کیا دیکھ رہا ہوں میرا 10 سال کا لاڈلا بیٹا کمرے میں داخل ہو رہا ہے ۔۔۔ میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔۔۔ دل بوجھل ہونے لگا ۔۔۔۔ کاش یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔۔۔
Posted on: Sat, 29 Jun 2013 19:54:20 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015