آپ تین صدیوں سے کراچی کے بلاشرکت - TopicsExpress



          

آپ تین صدیوں سے کراچی کے بلاشرکت غیرے مالک بنے رہے، لوگ مرتے، بھتے وصول ہوتے رہے، اور آپ کو ووٹ پڑتے رہے۔ آپ کی جماعت کم و بیش بیس سال براہ راست یا بالواسطہ اقتدار میں شامل رہی، لیکن نہ تو کراچی کے حالات بدلے اور نہ ہی صوبے کے۔ آپ پر تنقید کرنے والا ہر شخص، خواہ وہ سیاستدان ہو یا جج، صحافی ہو یا آپ کا اپنا کارکن، واجب القتل قرار پایا اور آپ مزے سے لندن میں بیٹھے اپنی روز بروز بڑھتی ہوئی طاقت سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ لیکن آپ یہ بھول گئے کہ دور کہیں اوپر بیٹھا آپ کا رب بھی یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا اور وہ رسی تو دراز کرتاہے لیکن اس کا ایک سراہمیشہ اپنے ہاتھ میں ہی رکھتا ہے - جب بھی کوئی وقت کا فرعون اپنی آخری حدوں کو پھلانگنے لگتا ہے تو یہ رسی کھینچ لی جاتی ہے۔ لگتا ہے آپکی رسی بھی شائد کھنیچی جانے والی ہے اور اگرچہ ہماری نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں، لیکن آپ سے زیادہ کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں جنھوں نے بہت ظلم سہا اور حوصلہ قائم رکھا۔ الطاف حسین صاحب، ابھی بھی وقت ہے، اللہ سے اور عوام سے معافی مانگ لیں، اللہ معاف کرنے والا ہے اور عوام تو بیچارے ہیں ہی معصوم اور جزباتی - Via Namalom Qatil Movement
Posted on: Sun, 30 Jun 2013 06:30:23 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015