اور میں اس دن قدرت کے راز تک پہنچ - TopicsExpress



          

اور میں اس دن قدرت کے راز تک پہنچ گیا‘ میں نے ایک لمبی گہری سانس لی اور ایک طویل قہقہہ لگایا اور اٹھ کر گھر آ گیا‘ مچھے اپنے طویل قہقہے اور لمبی سانس سے آئن سٹائن اور لوئی پاسچر کی مسرت کی خوسبو آ رہی تھی۔۔ میں نے اس دن جانا‘ سرشاری کی وہ کون سی کیفیت تھی‘ جس میں ارشمیدس پانی کے ٹب سے نکلا اور میں نے پا لیا‘میں نے پا لیا کے نعرے لگاتا ہوا ننگا گلی میں آ گیا۔۔ لوئی پاسچر کپڑے پھاڑ کر لیبارٹری سے باہر آ گیا اور دیوانہ وار قہقہے لگاتا رہا۔۔ یا نیوٹن سیب اٹھا کر گاوں میں دوڑ پڑا۔۔ یا آئن سٹائن ایک ٹانگ پر ناچنے لگا۔۔۔ قدرت کا راز پا جانا الله تعالی کی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے۔۔۔ اور یہ کیفیت انسان کو چند لمحوں کے لیے پاگل کر دیتی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔ نور
Posted on: Sun, 29 Sep 2013 07:55:56 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015