اکتوبر 2012 کو 68 سالہ خاتون ممانہ بی بی - TopicsExpress



          

اکتوبر 2012 کو 68 سالہ خاتون ممانہ بی بی ایک دوہرے ڈرون حملے میں اس وقت ہلاک ہو گئیں جب وہ اپنے کھیتوں میں سبزیاں کاٹ رہی تھیں اور ان کے ارد گرد ان کے چند پوتے پوتیاں تھیں۔ یہ ڈرون حملہ بظاہر ایک ’ہیل فائر میزائل‘ سے کیا گیا تھا۔ جولائی 2012 کو اٹھارہ مزدوروں کو جن میں ایک چودہ سالہ لڑکا بھی شامل تھا افغانستان کی سرحد پر ایک دور افتادہ گاؤں میں ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا جب وہ ایک سخت دن کی محنت مزدوری کے بعد بیٹھ کر کھانا کھانے لگے تھے۔ سرکاری دعوؤں کے برعکس جن میں کہا گیا تھا کہ ان حملوں میں ’دہشت گرد‘ ہلاک کیے گئے ایمنٹسی کی تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ ان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد جنگی کارروائیوں میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی ان سے کوئی خطرہ تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل !!
Posted on: Wed, 23 Oct 2013 12:37:43 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015