جب وہ صورت عجب بنائی گئی زندگی بے - TopicsExpress



          

جب وہ صورت عجب بنائی گئی زندگی بے سبب بنائی گئی دی گئ تاب دید آنکھوں کو دل میں شکل طلب بنائی گئی دیکھ کر دن کی بے لباسی کو مثل ملبوس شب بنائی گئی بعد میں بحر غم بنایا گیا پہلے موج طرب بنائی گئی تھی نہ اس ہاتھ میں لکیر کوئی میری تقدیر جب بنائی گئی تیرگی تھی ابد کی صورت میں روشنی جانے کب بنائی گئی کوئی بوسے کا رنگ بھی ہو گا جب وہ تصویر لب بنائی گئی سخت حیراں ہوں محفل عشق کس قدر با ادب بنائی گئی (صابر ظفر) انا خان
Posted on: Sat, 02 Nov 2013 16:49:59 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015