خیبر پختونخواہ کے بجٹ میں کچھ ایسی - TopicsExpress



          

خیبر پختونخواہ کے بجٹ میں کچھ ایسی چیزیں ہیں کہ اگر یہ چیزیں تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی کے علاوہ کسی "دوسرے" نے دی ہوتیں تو ہمارے بھائیوں اور باجیوں نے تعریف میں زمین و آسمان ایک کر دینے تھے ۔۔۔ لیکن ۔۔۔ اب کیونکہ وہ دائیں جانب ڈھلکتی تحریکِ انصاف اور مذہبی تشخص رکھنے والی جماعتِ اسلامی نے دی ہیں اس لیے میڈیا نے تذکرہ کرنا بھی گوارا نہیں کیا! صرف ایک چھوٹی سی مثال: صحت کے بجٹ میں اُن حاملہ خواتین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جو باقاعدگی کے ساتھ اپنی میڈیکل چیک اپ کرائیں گی اور ڈلیوری ہسپتال میں ہو گی ۔۔۔ یا ۔۔۔ وہ اضلاع جہاں لڑکیوں کی شرحِ تعلیم کم ہے وہاں لڑکیوں کو سکول بھیجنے پہ والدین کو خصوصی وظیفہ دیا جائے گا! آپ خیبر کے مخصوص حالات اور کلچر کو نظر میں رکھیں اور پھر بجٹ میں موجود ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ غور کریں تو آپ کو محسوس ہو گا کہ بجٹ بنانے والوں نے معاشرے کو کتنے قریب سے دیکھا اور کتنے اچھے انداز میں (محدود وسائل کے باوجود) اُن کا حل پیش کرنے کی کوشش کی۔ umer _▄▄_ (●_●)L̲̅][̲̅I̲̅][̲̅K̲̅][̲̅E̲̅] [̲̅T̲̅][̲̅H̲̅][̲̅I̲̅][̲̅S̲̅] [̲̅P̲̅][̲̅A̲̅][̲̅G̲̅][̲̅E̲̅] ╚═► https://facebook/pages/PAKISTAN-TEHREEK-E-INSAF-MADRID-SPAIN-Official/149528478450621
Posted on: Sat, 29 Jun 2013 06:07:52 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015