شیخ رشید کا محرم کے بعد حکومت کیخلاف - TopicsExpress



          

شیخ رشید کا محرم کے بعد حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران قوم کو آئی ایم ایف کی مشین میں نچوڑ رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل ”ن“ لیگ کے انتخابی منشور کو خود ان کا شیرکھا گیا ہے۔ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ کشکول توڑ کر ایک بڑا گڑوا اٹھا لیا گیا ہے۔ عوامی لیگ محرم کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی اور اسلام آباد میں حکمرانوں کا گھیراو کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے صدر بابو محمد اکرم انصاری سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عام انتخابات میں دھاندلی کے بعد اب بلدیاتی الیکشن میں بھی حکومت دھاندلی کا پلان بنا چکی ہے۔ وہ ابھی سے حلقہ بندیوں کے ذریعے مخالفین کا راستہ روک رہی ہے جبکہ صوبائی انتظامیہ بھرپور انداز سے مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے۔ اتفاق فاونڈری کے منشی پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے پر لگے ہیں۔ قومی اسمبلی کو ”خالہ جی کا گھر“ بنا دیا گیا ہے۔ نااہل افراد کو چن چن کر اداروں کا سربراہ بنایا جا رہا ہے۔ بے روزگاری‘ غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ چور اور چوکیدار آپس میں مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئس بنکوں سے رقوم واپس لانے کے دعوے کرنے والے اب کہاں گئے ہیں۔ تمام کرپٹ اکٹھے ہو گئے۔ عوام کو اپنے حق کے لئے اب خود ہی باہر نکلنا ہو گا۔ #Meeru
Posted on: Fri, 25 Oct 2013 05:22:29 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015