صوبائی خود مختاری کو چاٹو : حنیف - TopicsExpress



          

صوبائی خود مختاری کو چاٹو : حنیف سمانا چوہدری نثار نے جب یہ کہا کہ سندھ حکومت کو 1 مہینہ دیتے ہیں کراچی کے حالات سدھارنے کے لئے ورنہ پھر مرکزی حکومت ایکشن لے گی...تو سندھ کے غیرت مند سپوتوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا...فورا" "مقدس خود مختاری" خطرے میں پر گئی...آئین کی خلاف ورزی ہو گئی....ایک طرف سے خورشید شاہ دھاڑے....دوسری طرف سے نثار کھوڑو....تو تیسری طرف سے سرجیل میمن...کہ آخر چوہدری نثار کو جرات کیسے ہوئی سندھ کی حکومت کو ایلٹی میٹم دینے کی...باقی دو صوبوں کو کیوں نہیں دیا....کے پی کے اور بلوچستان کو...اور پھر پنجاب میں کونسا امن ہے وغیرہ... آخر کار بیچارے چوہدری نثار کو اپنے الفاظ واپس لینے پڑے....کہ میں کون ہوتا ہوں سندھ حکومت کو ایلٹی میٹم دینے والا..میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا...وغیرہ... آفرین ہے سندھ کے ان غیرت مند سپوتوں پر...کس قدر بہادری سے انہوں نے سندھ کے حقوق کا دفاع کیا...یقینا" راجہ داہر کی روح آج بہت خوش ہوئی ہوگی... لوگ مرتے ہیں..مرتے رہیں....پرواہ نہیں....کاروبار بند رہے...ہڑتالیں ہوتی رہیں...پرواہ نہیں...لوگ معاشی تو پر تباہ ہوتے رہیں...پرواہ نہیں...اسکول، کالج اور یونیورسٹیز بند رہتی ہیں...سندھ دوسرے صوبوں سے تعلیمی اور معاشی میدان میں پیچھے رہتا ہے...پرواہ نہیں.... مگر...مگر....صوبائی خودمختاری پر آنچ نہیں آنی چاہئے.... تو پھر کراچی والو! تیار رہو...لاشیں اٹھانے کے لئے...سوگ منانے کے لئے...تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رکھنے کے لئے.... کیونکہ تم پہ غیرت مند لوگ حکومت کر رہے ہیں یہ نہ خود امن قائم کریں گے....نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے... پیپلز پارٹی کی یہ حکومت بھی وہی کرے گی...جو اس نے پچھلے 5 سال کیا ہے ....اور پھر یہ بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی....اور وفاق کی کیا مجال کہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے... جئے صوبائی خود مختاری...
Posted on: Sun, 23 Jun 2013 06:43:52 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015