عامر، سلمان کے بعد محمد آصف کا سپاٹ - TopicsExpress



          

عامر، سلمان کے بعد محمد آصف کا سپاٹ فکسنگ کا اعترافِ جرم، قوم سے معافی مانگ لی ! وینا ملک کے بول سچ ثابت ہو رہے ہیں۔ وینا ملک کے انکشاف پر انگلیاں اٹھانے والے اب شرم کے مارے سر چھپا رہے ہیں۔ عامر نے سب سے پہلے غلطی کو تسلیم کیا لیکن اب سلمان اور آصف بھی جھوٹ پر قائم نہیں رہ سکے .... جھوٹ بولا تو اس پر قائم بھی رہو ظفر انسان کو صاحبِ کردار ہونا چاہئے جھوٹ پر قائم نہ رہ کر کھلاڑیوں نے بچی کھچی عزت بھی کھوہ کھاتے ڈال دی ہے۔ جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ایسے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو دیکھ کر رنگ پکڑا ہے۔ سپاٹ فکسنگ پر ان کو سزا ملے یا نہ ملے لیکن جھوٹ بولنے پر تو انہیں سزا لازمی ملنی چاہئے۔ جھوٹ پر تعمیر کی گئی عمارت پائیدار نہیں ہوتی وہ ہَوا کے تیز چلنے سے لرز جاتی ہے، جھوٹ کا انجام بہت بُرا ہوتا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو اگر دوبارہ ٹیم میں شامل کرینگے تو پھر یہ اور گند پھیلانے کی کوشش کرینگے۔ نہ جانے اب اتنے عرصے کے بعد انہوں نے خود بخود ہی جھوٹ کا پول کھول کر نئے طریقے کیا سوچ رکھے ہیں۔ انکی معافی کو قبول کر کے انہیں کھیل سے دور ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔
Posted on: Sat, 27 Jul 2013 04:20:03 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015