مجھے اکثر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میری - TopicsExpress



          

مجھے اکثر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میری پیڑھی قربانی کا بکرا بنی آج وقت کے ایسے پل صراط پر کھڑی ہے جہاں سے اگر میں اپنی پچھلی نسلوں کو دیکھوں تو انکے متعصبانہ رویوں منافرت بھرے لہجے اور نفرت زدہ ذہنوں سے مجھے گھن آتی ہے اور ماحول میں ہر طرف گھٹن کے اس احساس سے دم نکلتا ہوا محسوس ہوتا ہے .... اور اگر خود سے اگلی نسلوں کو دیکھوں تو انکے معصوم سوال اور بے باک رویے اس تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند لگنے لگتے ہیں جو دہشت اور نفرت کے ان اندھیروں میں روشنی کی ایک باریک سی کرن ہیں ..... عفاف اظہر
Posted on: Thu, 27 Jun 2013 16:29:49 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015