مسلم لیگ(ن) کی حکومت پیپلز پارٹی سے - TopicsExpress



          

مسلم لیگ(ن) کی حکومت پیپلز پارٹی سے بھی بڑھ گئی،عوام کے سر پر مہنگائی کا طوفان لا کھڑا کیا،تلہ گنگ ایک بار پھر لاوارث ہو گیا تلہ گنگ سے جیتنے والے ن لیگ کے اراکین اسمبلی اسلام آباد اور لاہور میں ڈیرے ڈال کر بیٹھے ہیںان کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں،ان خیالات کا اظہار شہریوں نے تلہ گنگ اپ ڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سینئر صحافی ملک ارشد کوٹگلہ نے کہا کہ تلہ گنگ ضلع چکوال سے مسلم لیگ(ن) نے کلین سویپ کیا مگر یہاں کی بھولی عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے،ایک طرف اراکین اسمبلی ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت کی طرف سے بھی کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے بجٹ نے ہی عوام النا س کو شدید مشکلا ت میں مبتلا کر دیا ہے بجٹ 2013میں حکومت نے ضروریا ت زندگی پر ٹیکسوں کی بھر ما ر کر کے عام آدمی کی زندگی کو مشکلا ت میں ڈ ال دیا ہے۔ سماجی رہنما انسپکٹر(ر) ملک غلام حسن نے کہا کہ پا کستان میں آنے و الی ہر حکومت نے غر یب لو گوں کا معا شی قتل کیا جبکہ موجودہ حکومت بھی اسی ڈگر پر چل رہی ہے حکو مت نے جنر ل سلیز ٹیکس میں اضا فہ کر کے لو گو ں کا جینا دو بھر کر دیا ہے سپر یم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جی ایس ٹی کو ایک ظالما نہ اقدام قرار دیا جبکہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے سپریم کو رٹ کے فیصلے کو ما ننے سے صاف انکا ر کر دیا ۔لیٹی سے مسلم لیگ(ق) کے رہنما ملک ممتازنے کہا کہ وزیر اعظم نو از شریف نے اپنی انتخا بی مہم میں غر بت ،مہنگا ئی اوربے روزگا ری کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر نے کے اعلانا ت کئی مرتبہ کئے لیکن اپنی حکومت کے قیا م کے اول روز سے ہی ان کی حکومت نے غر یب کش پا لیسیا ں اختیا ر کر کے اپنے انتخا بی منشور اور دعوﺅں کی قلی کھو ل دی ہے ۔جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک افتخار نے کہا کہ ملک بھر میں بد ترین لو ڈشیڈنگ سے عوام النا س شدید پریشا نیوں میں مبتلاہیں جبکہ آئے روز ضروریا ت زندگی کی اشیا ءکی قیمتوں میں اضا فہ ہورہا ہے انہو ں کہا کہ حکومت فوری طور پر مہنگا ئی کے خاتمے کے لئے اقداما ت کر نے چاہیے۔انہوں نے سی این جی پر نو فیصد اضا فی ٹیکس کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اسے فوراً واپس لینے کا مطا لبہ کیا
Posted on: Fri, 28 Jun 2013 13:42:04 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015