منگل ‘ 14 ؍محرم الحرام ‘ 1435ھ ‘ 19؍ - TopicsExpress



          

منگل ‘ 14 ؍محرم الحرام ‘ 1435ھ ‘ 19؍ نومبر2013ء سیالکوٹ میں غربت سے تنگ محنت کش نے اپنی بیوی اور بیٹی 25 ہزار میں فروخت کر دی! یہ کونسی قیامت ہے جو مسلسل ہم پر عذاب بن کر مسلط ہو چکی ہے۔ مائیں اپنے لختِ جگر، باپ اپنی بیٹیاں، شوہر اپنی بیویاں تک فروخت کر رہے ہیں۔ خرید و فروخت کی یہ کونسی منڈی لگی ہوئی ہے کہ رشتوں اور جذبوں کی محبت و خلوص کی کوئی قیمت نہیں رہی، ہر چیز متاع فروخت بن گئی ہے گویا ہر انسان برائے فروخت ہے اور اس بازار میں … ؎ ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح اُٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح انسانوں کی خریداری نے انسانیت کو شرمسار کر کے رکھ دیا ہے کہیں سے کوئی صدا نہیں آتی کہ خدارا یہ خرید و فروخت بند کی جائے۔ کہنے کو تو پوری حکومت اور حکومتی مشینری بلامبالغہ ہزاروں این جی اوز اور صوبائی حکومتیں غربت مکائو پروگراموں پر اربوں روپے لُٹا رہی ہیں مگر یہ اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں، صرف چند افراد کی جیبوں میں یا ان کے حواریوں کی جیبوں میں جو ان حکومتوں اور این جی اوز کے کرتا دھرتائوں کے ساتھ ہیں۔ ملک میں کروڑوں افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، لاکھوں گھروں میں کھانے کیلئے غم اور پینے کیلئے آنسو ہیں مگر بھوک کہاں برداشت ہوتی ہے۔ یہی بھوک جب ناقابلِ برداشت ہو جائے تو پھر ایسے ہی خرید و فروخت کے مناظر ہمارے سامنے آ کر ہماری تہذیب، شرافت اور ترقی کے ساتھ ساتھ ہماری انسانیت کے ہی نہیں ہمارے منہ پر بھی زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیتے ہیں … ع دنیا ہے تیری منتظر اے روزِ مکافات
Posted on: Tue, 19 Nov 2013 07:47:38 +0000

Trending Topics



ht:30px;">
Update on Joel: Hes had a rough week. Today they moved him back

Recently Viewed Topics




© 2015