میں نے پڑھا تھا ایک ہسپتال کے - TopicsExpress



          

میں نے پڑھا تھا ایک ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے مدد کی کال آئی . وہاں پہنچے تو ایک صاحب کو غصے کے عالم میں آپے سے باہر ڈاکٹروں سے مڈھ بھیڑ کرتے دیکھا . معلوم ہوا کہ انکی بیگم کے ہاں یہ چھٹی ولادت متوقعہ ہے . پچھلی پانچ ولادتوں کی طرح یہ ہی ایک لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی تھی . مگر دوران ڈیلیوری کچھ ایسی پیچیدگی ہوئی کہ لیڈی ڈاکٹر نے مدد کے لئے ہسپتال کے سب سے ماہر گائنا کالو جسٹ کو بلا لیا . موصوف نے مرد کو ڈیلیوری روم میں جاتے دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا. ... وہاں بیگم زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی اور یہاں شوہر آپے سے باہر کہ کوئی مرد ڈاکٹر قریب ہی نہ پھٹکے ...جیسے تیسے وہ وقت تو گزارا مگر اس غیرت مند شخص نے ولادت ہونے کے بعد بیوی کو گھر لیجانے سے انکار کر دیا . جو آج بھی آدھ درجن کمسن بچوں کے ساتھ کسی ویمن شیلٹر میں کسی نا کردہ جرم کی پاداش میں بیٹھی زندگی گزار رہی ہے ... ایک دوست ڈاکٹر تو اکثر سوال کرتی ہے کہ کیا وجہ ہے زیادہ تر مسلم خواتین جب ڈیلیوری کے لئے لائی جاتی ہیں .انکی اپنی حالت غیر ہوتی ہے مگر انکے سروں پر کھڑے شوہر یا ساسوں ماؤں کو انکے حجاب درست کرنے کی ہی فکر لاحق رہتی ہے
Posted on: Mon, 09 Sep 2013 07:48:51 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015