نئی دہلی: بھارتی فوج نے سیاچن - TopicsExpress



          

نئی دہلی: بھارتی فوج نے سیاچن گلیشیئر سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق پاکستان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سٹرٹیجک اہمیت کے حامل چوٹیوں کو چھوڑ نہیں سکتی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے سیاچن گلیشیئر سے دوطرفہ فوجی انخلا کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج سیاچن گلیشیئر سے ہر گز واپس نہیں جائے گی کیونکہ یہ مقام اس کے لئے سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے، گذشتہ متعدد برسوں میں ہم نے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی گذشتہ سال بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے گلیشیئر سے انخلا سے متعلق پاکستان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے گلیشیئر پر قبضے کیلئے قربانیاں دیں لہٰذا وہ اب پیچھے نہیں ہٹے گی ____!!!! نہــــــاب الرحمن
Posted on: Sat, 07 Dec 2013 10:42:23 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015