وہ ایک سخت گیر افسر کے طور پر مشہور - TopicsExpress



          

وہ ایک سخت گیر افسر کے طور پر مشہور تھا، تمام ماتحت اس سے بےانتہاڈرتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ ہر کام وقت پر اور احسن طریقے سے ختم کرکے اسکی ناراضگی سے بچا جائے۔ ایک دن اس افسر کو اچانک کسی فائل کی ضرورت پڑگئی، اس نے اپنے ایک ماتحت کو کال کیا اور اسے اپنے دفتر میں آنے کو کہا۔ پانچ منٹ گزر گئے لیکن وہ نہیں آیا، افسر کو بہت غصہ چڑھا، اس نے دوبارہ کال کی اور ماتحت نے معافی مانگتے ہوئے ابھی آنے کا وعدہ کیا لیکن مانچ منٹ مزید گزرگئے اور وہ نہیں آیا - افسر کا پارہ چڑھ گیا اسنے تقریباً چیختے ہوئے اسے اپنے دفتر میں آنے کو کہا، پانچ منٹ مزید گزرگئے اور وہ نہ آیا - افسر کا غصہ اپنی انتہائی بلندیوں کو چھورہا تھا، اس نے اپنی سیکرٹری کو کہا کہ اس ماتحت کو آفس میں لے کر آئے، تھوڑی دیر بعد وہ سیکرٹری اکیلی واپس آگئی اور بتایا کہ وہ تو کھانا کھانے کیلئے دفتر سے باہر چلاگیا ہے۔ یہ سننا تھا کہ اس افسر کی برداشت کا مادہ ختم ہوگیا، اسنے اسی وقت اس ماتحت کے موبائل پر کال ملائی اور اسے کہا کہ اگر تم اگلے پانچ منٹ میں آفس نہیں پہنچے تو اپنے آپ کو نوکری سے برخواست سمجھو۔ ٹھیک پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد اس افسر نے ایچ آر مینجر کو آرڈر جاری کیا کہ اس ماتحت کو نوکری سے برطرف کردیا جائے۔ شام کو وہ افسر گھر جانے کیلئے نکلا تو مغرب کی ازآن کانوں میں پڑ رہی تھی اور کچھ لوگ مسجد کی طرف جارہے تھے۔ وہ افسر یاد کرنے لگا کہ آخری دفعہ اس نے نماز شاید بچپن میں پڑھی تھی! سبق خود اخذ کریں.
Posted on: Tue, 13 Aug 2013 06:04:08 +0000

Trending Topics



Recently Viewed Topics




© 2015